- ہوم
- کتابیں
- اَنْوارُ الحَدِیْثْ
- کتاب النکاح
- حدیث نمبر 61
میاں بیوی کا باہمی برتاؤ کا بیان - اَنْوارُ الحَدِیْثْ - حدیث نمبر: 61
کتاب النکاح
حدیث مبارکہ
حدیث 1:
’’عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَوْ کُنْتُ آمرُ أَحَدًا أَنْ یَسْجُدَ لِأَحَدٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا‘‘۔
حدیث 2:
’’ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَیُّمَا امْرَأَۃٍ مَاتَتْ وَزَوْجُہَا عَنْہَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّۃَ‘‘۔
حدیث 3:
’’عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکْمَلُ الْمُؤْمِنِینَ إِیمَانًا أَحْسَنُہُمْ خُلُقًا وَخِیَارُکُمْ خِیَارُکُمْ لِنِسَاءِہِمْ‘‘۔
حدیث 4:
’’عَنْ حَکِیمِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ الْقُشَیْرِیِّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قُلْتُ یَا رَسُولَ اللّٰہ مَا حَقُّ زَوْجَۃِ أَحَدِنَا عَلَیْہِ قَالَ أَنْ تُطْعِمَہَا إِذَا طَعِمْتَ وَتَکْسُوَہَا إِذَا اکْتَسَیْتَ وَلَا تَضْرِبْ الْوَجْہَ وَلَا تُقَبِّحْ وَلَا تَہْجُرْ إِلَّا فِی الْبَیْتِ‘‘۔
حدیث 5:
’’عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَانَتْ عِنْدَ الرَّجُلِ امْرَأَتَانِ فَلَمْ یَعْدِلْ بَیْنَہُمَا جَاء یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَشِقّہُ سَاقِطٌ‘‘۔
حدیث 1:
’’عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لو کنت آمر احدا ان یسجد لاحد لامرت المراۃ ان تسجد لزوجہا‘‘۔
حدیث 2:
’’ عن ام سلمۃ قالت قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایما امراۃ ماتت وزوجہا عنہا راض دخلت الجنۃ‘‘۔
حدیث 3:
’’عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکمل المؤمنین إیمانا احسنہم خلقا وخیارکم خیارکم لنساءہم‘‘۔
حدیث 4:
’’عن حکیم بن معاویۃ القشیری عن ابیہ قال قلت یا رسول اللہ ما حق زوجۃ احدنا علیہ قال ان تطعمہا إذا طعمت وتکسوہا إذا اکتسیت ولا تضرب الوجہ ولا تقبح ولا تہجر إلا فی البیت‘‘۔
حدیث 5:
’’عن ابی ہریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال إذا کانت عند الرجل امراتان فلم یعدل بینہما جاء یوم القیامۃ وشقہ ساقط‘‘۔
حدیث ترجمہ
ترجمہ حدیث 1:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہاللّٰہکے سوا کسی (د وسرے ) کو سجدہ کرے تو عورت کو ضرور حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے (لیکن چونکہ غیر خدا کو سجدہ حرام ہے اس لیے ایک عورت اپنے شوہر کو سجدہ تو نہیں کرسکتی البتہ اس کے لیے شوہر کی اطاعت کا حکم ضرور ہے )۔ (ترمذی)ترجمہ حدیث 2:حضرت ام سلمہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُا نے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ جو عورت اس حال میں انتقال کرے کہ اس کا شوہر اس سے راضی اور خوش ہو تو وہ عورت جنتی ہے ۔ (ترمذی)ترجمہ حدیث 3:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا مسلمانوں میں کامل الایمان وہ شخص ہے جو اپنے اخلاق میں سب سے اچھا ہو اور تم میں سب سے زیادہ بہتر وہ لوگ ہیں جو اپنی بیویوں کے لیے سب سے بہتر ہوں۔ (ترمذی)ترجمہ حدیث 4:حضرت حکیم بن معاویہ قشیریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُاپنے باپ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا یارسولاللّٰہ! ہم میں سے کسی کی بیوی کا اس پر کیا حق ہے ؟ فرمایا کہ جب تم کھاؤ تواسے کھلاؤ اور جب تم پہنو تو اسے پہناؤ اور( اگر کسی خلافِ شرع بات پر سزا دینی ہو تو) اس کے منہ پر نہ مارو، اور اسے برا نہ کہو اور اسے نہ چھوڑو مگر گھر میں۔ (ابوداود، مشکوۃ)ترجمہ حدیث 5:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان کے درمیان عدل و انصاف نہ کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اُٹھے گا کہ اس کے جسم کا ایک دھڑ الگ ہوگیا ہوگا۔ (مشکوۃ)
شرح حدیث
*****
ماخذ و مراجع
کتاب: اَنْوارُ الحَدِیْثْ جلد: 1 , حدیث نمبر: 61