- ہوم
- کتابیں
- اَنْوارُ الحَدِیْثْ
- کتاب الجنائز
- حدیث نمبر 30
دوا کا بیان - اَنْوارُ الحَدِیْثْ - حدیث نمبر: 30
کتاب الجنائز
حدیث مبارکہ
حدیث1:
’’ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا أَنْزَلَ اللّٰہ دَاءً إِلَّا أَنْزَلَ لَہُ شِفَاء ‘‘ ۔
حدیث2:
’’ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِکُلِّ دَائٍ دَوَائٌ فَإِذَا أُصِیبَ دَوَاءُ الدَّاءِ بَرَأَ بِإِذْنِ اللّٰہ‘‘۔
حدیث3:
’’ عَنْ أَبِی الدَّرْدَاء قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللّٰہ أَنْزَلَ الدَّاءَ وَالدَّوَاءَ وَجَعَلَ لِکُلِّ دَائٍ دَوَاءً فَتَدَاوَوْا وَلَا تَدَاوَوْا بِحَرَامٍ ‘‘۔
حدیث4:
’’ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ نَہَی رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّوَاءِ الْخَبِیثِ‘‘
حدیث1:
’’ عن ابی ہریرۃ رضی اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ما انزل اللہ داء إلا انزل لہ شفاء ‘‘ ۔
حدیث2:
’’ عن جابر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لکل دائ دوائ فإذا اصیب دواء الداء برا بإذن اللہ‘‘۔
حدیث3:
’’ عن ابی الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إن اللہ انزل الداء والدواء وجعل لکل دائ دواء فتداووا ولا تداووا بحرام ‘‘۔
حدیث4:
’’ عن ابی ہریرۃ قال نہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن الدواء الخبیث‘‘
حدیث ترجمہ
ترجمہ حدیث1:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ رسولِ کریمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمنے فرمایا کہ خدائے تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں پیدا کی ہے جس کے لیے شفا یعنی دوا نہ اُتاری ہو۔ (بخاری شریف)ترجمہ حدیث2:حضرت جابررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ ہر بیماری کی دوا ہے جب بیمار ی کو ( اس کی صحیح) دوا پہنچادی جاتی ہے تو خدائے تعالیٰ کے حکم سے بیمار اچھا ہوجاتا ہے ۔ (مسلم شریف)ترجمہ حدیث3:حضرت ابودرداءرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ رسولِ کریمعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمنے فرمایا کہ خدائے تعالیٰ نے بیماری پیدا کی ہے دوا بھی، اور ہر بیماری کی دوا مقرر فرمائی ہے ۔ لہذا دوا کرو لیکن حرام چیز سے دوا نہ کرو۔ (ابوداود)ترجمہ حدیث4:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورعَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَ التَّسْلِیْمنے نجس دوا(کے استعمال)سے منع فرمایا ہے ۔ (احمد، ابوداود، ترمذی، ابن ماجہ)
شرح حدیث
اِنتباہ:انگریزی دوائیں بکثرت ایسی موجود ہیں جن میں اسپرٹ اور شراب کی آمیزش ہوتی ہے ایسی دوائیں ہر گز استعمال نہ کی جائیں۔ ( )(بہار شریعت، جلد ۱۶، ص ۱۲۷)
ماخذ و مراجع
کتاب: اَنْوارُ الحَدِیْثْ جلد: 1 , حدیث نمبر: 30