- ہوم
- کتابیں
- اَنْوارُ الحَدِیْثْ
- کتاب الحج
- حدیث نمبر 50
مدینہ طیبہ کی حاضری کا بیان - اَنْوارُ الحَدِیْثْ - حدیث نمبر: 50
کتاب الحج
حدیث مبارکہ
حدیث 1:
’’ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ زَارَ قَبْرِی وَجَبَتْ لَہُ شَفَاعَتِی ‘‘۔ (دار قطنی، بیہقی)
حدیث 2:
’’ عَنِ ابْنِ عُمَرَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ جَاءَ نِی زَاءِرًا لَا تَعْمَلہُ حَاجَۃ إِلا زِیَارَتِی کَانَ حَقًّا عَلَیَّ أَنْ أَکُونَ لَہُ شَفِیعًا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ.‘‘۔
حدیث 3:
’’عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ حَجَّ فَزَارَ قَبْرِی بَعْدَ وَفَاتِی کَانَ کَمَنْ زَارَنِی فِی حَیَاتِی‘‘۔
حدیث 1:
’’ عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من زار قبری وجبت لہ شفاعتی ‘‘۔ (دار قطنی، بیہقی)
حدیث 2:
’’ عن ابن عمرقال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من جاء نی زاءرا لا تعملہ حاجۃ إلا زیارتی کان حقا علی ان اکون لہ شفیعا یوم القیامۃ.‘‘۔
حدیث 3:
’’عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من حج فزار قبری بعد وفاتی کان کمن زارنی فی حیاتی‘‘۔
حدیث ترجمہ
ترجمہ حدیث 1:حضرت ابنِ عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُما نے کہا کہ رسولِ کریمﷺنے فرمایا کہ جو شخص میری قبر کی زیارت کرے اس کے لیے میری شفاعت واجب ہے ۔ترجمہ حدیث 2:حضرت ابن عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُما نے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ جو میری زیارت کے لیے آیا ، سوائے میری زیارت کے اور کسی حاجت کے لیے نہ آیا تو مجھ پر حق ہے کہ قیامت کے دن اس کا شفیع بنوں۔ (دار قطنی، طبرانی)ترجمہ حدیث 3:حضرت ابن عمررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُما نے کہا کہ رسولِ کریمﷺنے فرمایا کہ جس نے حج کیا اور میری وفات کے بعد میری قبر کی زیارت کی تو ایسا ہے جیسے میر ی حیات ( دنیوی ) میں زیارت سے مشرف ہوا۔ (دار قطنی، طبرانی)
شرح حدیث
انتباہ:(۱) …زیارت ِ اقدس قریب بواجب ہے ۔ ([1]) (فتاوی رضویہ، بہار شریعت)
(۲) …حج کے لیے جانا اور سرکارِ اقدسصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکے روضۂ انور کی زیارت نہ کرنا بدبختی کی علامت ہے ۔
------------------
∞[1] ’’بہارِ شریعت‘‘، ج۱، ص۱۲۲۱، ’’الفتاوی الرضویۃ‘‘،ج۱۰،ص۷۶۳.
ماخذ و مراجع
کتاب: اَنْوارُ الحَدِیْثْ جلد: 1 , حدیث نمبر: 50