- ہوم
- کتابیں
- اَنْوارُ الحَدِیْثْ
- حدیث نمبر 91
چوری اور شراب نوشی - اَنْوارُ الحَدِیْثْ - حدیث نمبر: 91
حدیث مبارکہ
حدیث 1:
’’ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَعَنَ اللّٰہ السَّارِقَ‘‘۔
حدیث 2:
’’عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ أُتِیَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِسَارِقٍ فَقُطِعَتْ یَدُہُ ثُمَّ أَمَرَ بِہَا فَعُلِّقَتْ فِی عُنُقِہ‘‘۔
حدیث 3:
’’عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ عَاقٌّ وَ لَا قَمَّارٌ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ‘‘۔
حدیث 4:
’’ عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَلََفَ رَبِیّ عَزَّ وَجَلَّ بِعِزَّتِیْ لَا یَشْرَبُ عَبْدٌ مِنْ عَبِیْدِیْ جَرْعَۃً مِنْ خَمْرٍ إِلَّا سَقَیْتُہُ مِنَ الصَّدِیْدِ مِثْلَھَا وَلَا یَتْرُکُھَا مِنْ مَخَافَتِیْ اِلَّا سَقَیْتُہُ مِنْ حِیَاضٍ الْقُدْسِ‘‘۔
حدیث 5:
’’عَنْ وَائِلِ الْحَضْرَمِیِّ أَنَّ طَارِقَ بْنَ سُوَیْدٍ سَأَلَ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَنِ الْخَمْرِ فَنَہَاہُ فَقَالَ إِنَّمَا أَصْنَعُہَا لِلدَّوَاءِ فقَالَ إِنَّہُ لَیْسَ بِدَوَاء وَلَکِنَّہُ دَاء ‘‘۔
حدیث 6:
’’ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوہُ فَإِنْ عَادَ فِی الرَّابِعَۃِ فَاقْتُلُوْہُ‘‘۔
حدیث 7:
حدیث 1:
’’ عن ابی ہریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لعن اللہ السارق‘‘۔
حدیث 2:
’’عن فضالۃ بن عبید قال اتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بسارق فقطعت یدہ ثم امر بہا فعلقت فی عنقہ‘‘۔
حدیث 3:
’’عن عبد اللہ بن عمرو عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لا یدخل الجنۃ عاق و لا قمار ولا منان ولا مدمن خمر‘‘۔
حدیث 4:
’’ عن ابی امامۃ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم حلف ربی عز وجل بعزتی لا یشرب عبد من عبیدی جرعۃ من خمر إلا سقیتہ من الصدید مثلھا ولا یترکھا من مخافتی الا سقیتہ من حیاض القدس‘‘۔
حدیث 5:
’’عن وائل الحضرمی ان طارق بن سوید سال النبی صلی اللہ علیہ وسلم عن الخمر فنہاہ فقال إنما اصنعہا للدواء فقال إنہ لیس بدواء ولکنہ داء ‘‘۔
حدیث 6:
’’ عن جابر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال إن من شرب الخمر فاجلدوہ فإن عاد فی الرابعۃ فاقتلوہ‘‘۔
حدیث 7:
حدیث ترجمہ
ترجمہ حدیث 1:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا کہ چور پراللّٰہتعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے ۔ (بخاری، مسلم)ترجمہ حدیث 2:حضرت فضالہ بن عبیدرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا کہ حضورﷺکے پاس ایک چور لایا گیا تو اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔ پھر حضور نے فرمایا کہ وہ کٹا ہوا ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا دیا جائے ۔ (ترمذی)ترجمہ حدیث 3:حضرت عبداللّٰہبن عمرورَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُماسے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا، جوا کھیلنے والا، احسان جتانے والا اور شراب کا عادی جنت میں داخل نہ ہوگا۔ترجمہ حدیث 4:حضرت ابو امامہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہاللّٰہتعالیٰ فرماتا ہے قسم ہے میری عزت کی میرا جو بندہ شراب کا ایک گھونٹ بھی پیے گا میں اس کو اسی کے مثل پیپ پلاؤں گا اور جو بندہ میرے خوف سے شراب پیناچھوڑ دے گا میں اس کو مقدس حوضوں میں سے (شراب طہور) پلاؤں گا۔ (احمد، مشکوۃ)ترجمہ حدیث 5:حضرت وائل حضرمیرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ طارق بن سوید نے حضورﷺسے شراب کشید کرنے کی بابت دریافت کیا تو حضور نے منع فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا ہم تو اسے صرف دوا کے لیے بناتے ہیں۔ حضور نے فرمایا وہ دوا نہیں ہے بلکہ وہ خود بیماری ہے ۔ (مسلم شریف)ترجمہ حدیث 6:حضرت جابررَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورﷺنے فرمایا کہ جو شرا ب پیئے اسے دُرّے مارو اور جو شخص چوتھی مرتبہ شراب پیئے اسے قتل کردو۔ (ترمذی)
شرح حدیث
انتباہ :اگر حکومت ِ اسلامیہ ہوتی تو چوری کرنے والے کا ہاتھ کاٹا جاتا اور شراب پینے والے کوا سی درّے مارے جاتے ۔ موجودہ صورت میں ان کے لیے یہ حکم ہے کہ مسلمان ان کا بائیکاٹ کریں ان کے ساتھ کھانا پینا، اُٹھنا بیٹھنا اور کسی قسم کے اسلامی تعلقات نہ رکھیں تاوقتیکہ وہ لوگ توبہ کرکے اپنے افعال قبیحہ سے باز نہ آجائیں اگر مسلمان ایسا نہ کریں گے تو وہ بھی گنہ گار ہوں گے ۔
ماخذ و مراجع
کتاب: اَنْوارُ الحَدِیْثْ جلد: 1 , حدیث نمبر: 91