- ہوم
- کتابیں
- اَنْوارُ الحَدِیْثْ
- حدیث نمبر 77
انگوٹھی بیان - اَنْوارُ الحَدِیْثْ - حدیث نمبر: 77
حدیث مبارکہ
حدیث 1:
’’ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہُ نَہَی عَنْ خَاتَمِ الذَّہَبِ‘‘۔
حدیث 2:
’’عَنْ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَأَی خَاتَمًا مِنْ ذَہَبٍ فِی یَدِ رَجُلٍ فَنَزَعَہُ فَطَرَحَہُ فَقَالَ یَعْمِدُ أَحَدُکُمْ إِلَی جَمْرَۃٍ مِنْ نَارٍ فَیَجْعَلُہَا فِی یَدِہِ فَقِیلَ لِلرَّجُلِ بَعْدَ مَا ذَہَبَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خُذْ خَاتَمَکَ انْتَفِعْ بِہِ قَالَ لَا وَاللّٰہ لَا آخُذُہُ أَبَدًا وَقَدْ طَرَحَہُ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ‘‘
حدیث 3:
’’عَنْ بُرَیْدَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ عَلَیْہِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَہٍ مَا لِی أَجِدُ مِنْکَ رِیحَ الْأَصْنَامِ فَطَرَحَہُ ثُمَّ جَاءَ وَعَلَیْہِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِیدٍ فَقَالَ مَا لِی أَرَی عَلَیْکَ حِلْیَۃَ أَہْلِ النَّارِ فَطَرَحَہُ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہ مِنْ أَیِّ شَیْئٍ أَتَّخِذُہُ؟ قَالَ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّہُ مِثْقَالاً ‘ ‘۔
حدیث 1:
’’ عن ابی ہریرۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ نہی عن خاتم الذہب‘‘۔
حدیث 2:
’’عن عبد اللہ بن عباس ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رای خاتما من ذہب فی ید رجل فنزعہ فطرحہ فقال یعمد احدکم إلی جمرۃ من نار فیجعلہا فی یدہ فقیل للرجل بعد ما ذہب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خذ خاتمک انتفع بہ قال لا واللہ لا آخذہ ابدا وقد طرحہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ‘‘
حدیث 3:
’’عن بریدۃ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لرجل علیہ خاتم من شبہ ما لی اجد منک ریح الاصنام فطرحہ ثم جاء وعلیہ خاتم من حدید فقال ما لی اری علیک حلیۃ اہل النار فطرحہ فقال یا رسول اللہ من ای شیئ اتخذہ؟ قال من ورق ولا تتمہ مثقالا ‘ ‘۔
حدیث ترجمہ
ترجمہ حدیث 1:حضرت ابوہریرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورﷺنے (مردوں کو) سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔ (مسلم شریف)ترجمہ حدیث 2:حضرت عبداللّٰہبن عباسرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُماسے روایت ہے کہ حضورﷺنے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اسے اتار کر پھینک دیا ور فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جہنم کے انگارے کا ارادہ کرتا ہے یہاں تک کہ اس کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے ۔ جب حضور تشریف لے گئے تو کسی نے اس شخص سے کہا کہ اپنی انگوٹھی اٹھا لو کسی اور کام میں لانا۔ انہوں نے کہا خدا کی قسم میں اسے کبھی نہ لوں گا جب کہ رسولاللّٰہصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے پھینک دی ہے ۔ (مسلم شریف)ترجمہ حدیث 3:حضرت بریدہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ حضورﷺنے ایک شخص سے فرمایا جو پیتل کی انگوٹھی پہنے ہوئے تھا کہ کیا بات ہے کہ تجھ سے بتوں کی بُو آتی ہے ۔ انہوں نے وہ انگوٹھی پھینک دی پھر لوہے کی انگوٹھی پہن کر آئے ۔ حضور نے فرمایا کیابات ہے کہ میں دیکھتا ہوں تم جہنمیوں کا زیور پہنے ہوئے ہو؟ اس شخص نے وہ انگوٹھی بھی پھینک دی۔ پھر عرض کیا یارسولاللّٰہ! کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں ؟ فرمایا چاندی کی بناؤ اور ایک مثقال پورا نہ کرویعنی وزن میں پورا ساڑھے چار ماشہ نہ ہو بلکہ کچھ کم ہو۔ (ترمذی)
شرح حدیث
شرح حدیث 1:نووی شرح مسلم جلد ثانی ص:۱۹۵ میں ہے :
’’أَجْمَعَ الْمُسْلِمُوْنَ عَلَی إِبَاحَۃِ خَاتَمِ الذَّھَبِ لِلنَّسَاءِ وَأَجْمَعُوْا عَلَی تَحْرِیْمِہِ عَلَی الرِّجَالِ‘‘۔ ([1])
یعنی مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ عورتوں کے لیے سونے کی انگوٹھی جائز ہے اور مردوں کے لیے حرام ہے ۔
اور اشعۃ اللمعات ، جلد سوم، ص: ۵۵۹ میں ہے :
’’کہ حرمت خاتم ذہب در حق رجال ست اما نساء را حرام نیست‘‘۔ ([2])
یعنی سونے کی انگوٹھی کی حرمت مردوں کے لیے ہے لیکن عورتوں کے لیے حرام نہیں ہے ۔
------------------
∞[1] ’’شرح صحیح مسلم‘‘للنووی،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم خاتم الذھب إلخ،ج۷،ص۶۵.[2] ’’اشعۃ اللمعات‘‘،کتاب اللباس،باب الخاتم،الفصل الأول،ج۳،ص۵۹۸.انتباہ:مردوں کو ایک سے زیادہ انگوٹھی پہننا یا چھلے پہننا یا ایک سے زائد نگینے والی انگوٹھی پہننااگرچہ چاندی کی ہو ناجائز ہے ۔ ([1])(بہار شریعت)
------------------
∞[1] ’’بہارِ شریعت‘‘، حصہ شانزدہم ، (۱۶) ص ۷۱.
ماخذ و مراجع
کتاب: اَنْوارُ الحَدِیْثْ جلد: 1 , حدیث نمبر: 77