- ہوم
- کتابیں
- اَنْوارُ الحَدِیْثْ
- حدیث نمبر 101
عمر اور مال کی زیادتی کب نعمت ہے - اَنْوارُ الحَدِیْثْ - حدیث نمبر: 101
حدیث مبارکہ
حدیث 1:
’’عَنِ ابْنِ شَدَّادٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَیْسَ أَحَدٌ أَفْضَلَ عِنْدَ اللّٰہ مِنْ مُؤْمِنٍ یُعَمَّرُ فِی الْإِسْلَامِ لِتَسْبِیْحِہِ وَتَکْبِیْرِہِ وَتَہْلِیْلِہِ‘‘۔
حدیث 2:
’’عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ یَا رَسُولَ اللّٰہ أَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ قَالَ مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَحَسُنَ عَمَلُہُ قَالَ فَأَیُّ النَّاسِ شَرٌّ قَالَ مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَسَاء عَمَلُہُ‘‘۔
حدیث 3:
’’عَنْ أَبِی سَعِیدِنِ الْخُدْرِیِّ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ ہَذَا الْمَالَ خَضِرَۃٌ حُلْوَۃٌ فَمَنْ أَخَذَہُ بِحَقِّہِ وَوَضَعَہُ فِی حَقِّہِ فَنِعْمَ الْمَعُونَۃُ‘‘۔
حدیث 4:
’’عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَا بَأْسَ بِالْغِنَی لِمَنْ اتَّقَی اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ وَالصِّحَّۃُ لِمَنْ اتَّقَی خَیْرٌ مِنْ الْغِنَی وَطِیبُ النَّفْسِ مِنَ النَّعِیْمِ‘‘۔
حدیث 5:
’’عَنْ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ قَالَ کَانَ الْمَالُ فِیْمَا مَضَی یَکْرَہُ فَأَمَّا الْیَوْمَ فَھُوَ تُرْسُ الْمُؤْمِنِ وَقَالَ لَوْلاَ ھَذِہِ الدَّنَانِیْرُ لَتَمَنْدَلَ بِنَا ہَؤُلَاءِ الْمَلُوْک وَقَالَ مَنْ کَانَ فِیْ یَدِہِ مِنْ ھَذِہِ شَیْئٌ فَلْیُصْلِحْہُ فَإِنَّہُ زَمَانٌ إِنِ احْتَاجَ کَانَ أَوَّلُ مَنْ یَّبْذُلُ دِیْنَہُ وَقَالَ الْحَلَالُ لَا یَحْتَمِلُ السَّرَفَ‘‘۔
حدیث 1:
’’عن ابن شداد قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لیس احد افضل عند اللہ من مؤمن یعمر فی الإسلام لتسبیحہ وتکبیرہ وتہلیلہ‘‘۔
حدیث 2:
’’عن ابی بکرۃ ان رجلا قال یا رسول اللہ ای الناس خیر قال من طال عمرہ وحسن عملہ قال فای الناس شر قال من طال عمرہ وساء عملہ‘‘۔
حدیث 3:
’’عن ابی سعیدن الخدری ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال إن ہذا المال خضرۃ حلوۃ فمن اخذہ بحقہ ووضعہ فی حقہ فنعم المعونۃ‘‘۔
حدیث 4:
’’عن رجل من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لا باس بالغنی لمن اتقی اللہ عز وجل والصحۃ لمن اتقی خیر من الغنی وطیب النفس من النعیم‘‘۔
حدیث 5:
’’عن سفیان الثوری قال کان المال فیما مضی یکرہ فاما الیوم فھو ترس المؤمن وقال لولا ھذہ الدنانیر لتمندل بنا ہؤلاء الملوک وقال من کان فی یدہ من ھذہ شیئ فلیصلحہ فإنہ زمان إن احتاج کان اول من یبذل دینہ وقال الحلال لا یحتمل السرف‘‘۔
حدیث ترجمہ
ترجمہ حدیث 1:حضرت ابن شدادرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے کہا کہ حضورﷺنے فرمایا کہ خدائے تعالیٰ کے نزدیک اس مومن سے افضل کوئی نہیں ہے جس نے خدائے تعالیٰ کی تسبیح و تکبیر اور اس کی عبادت و تہلیل کے لیے اسلام میں زیادہ عمر پائی۔ (احمد، مشکوۃ)ترجمہ حدیث 2:حضرت ابوبکرہرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا یارسولاللّٰہ! کون آدمی بہت اچھا ہے ؟ سرکارِ اقدسصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ وہ شخص جس کی عمر زیادہ ہو اور عمل اچھے ہوں۔ پھر عرض کیا کہ کون آدمی بہت بُرا ہے ؟ فرمایا وہ شخص جس کی عمر زیادہ ہو اور عمل برے ہوں۔ (ترمذی)ترجمہ حدیث 3:حضرت ابوسعید خدریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولِ کریمﷺنے فرمایا کہ (دنیا کا) مال سبز رنگین ترو تازہ اور لذیذ ہے تو جو شخص اس کو جائز طریقے سے حاصل کرے اورجائز مصارف میں صرف کرے تو ایسا مال بہترین مددگار ہے ۔ (بخاری، مسلم)ترجمہ حدیث 4:حضورﷺکے ایک صحابی نے کہا کہ سرکارِ اقدسصَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے فرمایا کہ جو شخصاللّٰہتبارک وتعالیٰ سے ڈرے اس کے لیے مالدار ہونا کوئی حرج نہیں اور پرہیزگار آدمی کے لیے جسمانی تندرستی مالداری سے بہتر ہے اور خوش دلی بھی خدائے تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ( ایک عظیم نعمت ) ہے ۔ (مشکوۃ)ترجمہ حدیث 5:حضرت سفیان ثوریرَضِیَ اللّٰہ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا کہ اگلے زمانہ میں مال کو بُرا سمجھا جاتا تھا لیکن آج کل مال مومن کی ڈھال ہے ۔ اور فرمایا اگر یہ زر و دینار ہمارے پا س نہ ہوتے تو یہ ( ظاہر پرست) بادشاہ ہم لوگوں کو ذلیل و خوار سمجھتے ۔ اور فرمایا کہ جس شخص کے پاس کچھ مال ہو اسے چاہیے کہ اسے ٹھیک سے رکھے ( یعنی اس کے بڑھانے کی تدبیریں کرے ) اس لیے کہ یہ ایسا زمانہ ہے کہ اگر کوئی محتاج ہوجائے گا تو وہی سب سے پہلے اپنے دین کو ( دنیا کے عوض ) بیچ ڈالے گا۔ اور فرمایا کہ حلال مال فضول خرچی میں ضائع نہیں ہوتا۔ (شرح السنۃ، مشکوۃ)
شرح حدیث
*****
ماخذ و مراجع
کتاب: اَنْوارُ الحَدِیْثْ جلد: 1 , حدیث نمبر: 101