گھر میں جھگڑے ہوتے ہوں تو
يَا وَدُودُ يَا سَلَامُ
ہر نماز کے بعد 100 بار روزانہ پڑھے۔
اِنْ شَآءَ الله الکریم گھر میں محبت بھری فضا قائم ہوگی ۔
(اول آخر ایک بار درودِ پاک پڑھنا ہے، تا حصولِ مراد وظیفہ جاری رکھنا ہے )
امیرِ اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری
24 رمضانِ کریم1446ھ۔ 25-3-25
مراد پوری ہو
يَا رَحْمٰنُ 11 بار
(اول آخر ایک بار درود شریف ) فرض یا نفل روزہ کھولتے وقت سورج غروب ہونے سے معمولی وقت پہلے پیشانی پر ہاتھ رکھ کر پڑھ لیجیے اور وقت ہونے پر افطار کر لیجیے، ان شآء اللہ الکریم دل کی مراد پوری ہوگی ۔
امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری
8 رمضانِ کریم 1446ھ25-3-9
نظر بد اور درد کا روحانی علاج
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ 786 بار
کاغذ پر لکھ (یا لکھوا کر تعویذ) کی طرح لپیٹ کر پلاسٹک کوٹنگ کر کے ریگزین یا کپڑے وغیرہ میں سی کر بازو پر باندھ یا گلے میں پہن لیجئے ان شاء اللہ الکریم نظر بد کا اثر ختم ہو جائے گا۔
جس کے ہاتھ پاؤں میں درد ہو اُس کے لیے بھی یہ تعویذ ان شآء اللہ الکریم مفید ہے۔(مدنی پنچ سوره، ص 251)
جب کوئی چیز غمگین کرتی تو
اللہ پاک کے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ دعا پڑھتے:
يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ
(یعنی اے ہمیشہ زندہ رہنے والے ! اے ہمیشہ قائم رکھنے والے! میں تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں)
(ترمذی،5/311،حدیث:3535)
رنج وغم دور ہونے کے لیے فجر کے سنت و فرض کے درمیان 40 مرتبہ پڑھنا مفید ہے اور مقروض روزانہ کسی بھی وقت دن میں 100 بار پڑھے تو قرض سے چھٹکارا پائے گا ، اِنْ شَآءَ الله الكريم ۔
امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری
28 رمضانِ کریم 1446ھ25-3-29
Comments