متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)


شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مولانا حافظ ممتاز رضوی مدنی (امام و خطیب جامع مسجد عبدالغفار، سرجانی ٹاؤن، کراچی): بفضلہٖ تعالیٰ وقتاً فوقتاً ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ سے مستفید ہونے کا موقع میسر آتا ہے، اس کی ایک نمایاں خصوصیّت یہ ہے کہ اس میں اسلامی لٹریچر کی کئی کتب کا خلاصہ ہوتا ہے اور دنیاوی اعتبار سے بھی کافی راہنمائی ملتی ہے، حسنِ معاشرت پر کافی توجّہ دی جاتی ہے، اس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچّوں کے لیے بھی ان کی ذہنی سطح کے مطابق تربیَت کے خوبصورت مضامین ہوتے ہیں۔

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)بچوں کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”بچّوں کے لیے پیاری حدیث“ کا سلسلہ قابلِ تحسین اور لائقِ صد آفرین ہے، ہمارے بچوں کا تعلّق حدیثِ رسول کے ذریعے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  سے جتنا مضبوط ہوگا، یہ ننھی کلیاں آنے والے فتنوں میں اتنی ہی محفوظ و مستحکم رہیں گی۔ (نعمان عالم، کراچی) (3)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے گزارش ہے کہ جس طرح دعوتِ اسلامی کے کتب و رسائل کے شروع میں خطبہ و دُرود پاک کی فضیلت شامل کی جاتی ہے اور بعض کتب و رسائل کے ہر صفحے کے اوپر دُرودِ پاک کی فضیلت لکھی جاتی ہے ایسے ہی ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بھی دُرود پاک کے فضائل شامل کیے جائیں تاکہ قارئین کو دُرودِ پاک پڑھنے کی بھی ترغیب ملے۔ (رستم شہزاد عطاری، خود کفالت ذمہ دار، مدرسۃ المدینہ بوائز، ڈویژن سرگودھا) (4)ماہنامہ فیضانِ مدینہ انسان کے اخلاق و کردارکو سنوارنے والا ایک جامع میگزین ہے جو ہر عمر اور ذہن کے لیے مفید ہے، اس کے مطالعے سے گُناہ سے نفرت، نیکی کی محبّت، اتباعِ شریعت اور دین کی خدمت کا جذبہ ملتا ہے۔ (فرمان علی، کراچی) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مجھے یہ Topics ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب، دارُالافتاء اہلِ سنّت اور اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ بہت پسند ہیں اور میں سب سے پہلے انہیں Topics کو پڑھتی ہوں۔ (بنتِ رحمت علی، گکھڑمنڈی، پنجاب) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھ کر دل خوش ہوجاتا ہے کہ اس میں کئی موضوعات پر مشتمل کثیر علمِ دین کا خزانہ ہاتھ آتا ہے، اس میں مرد و عورت، بڑے اور بچّوں سب ہی کے لیے دلچسپ مضامین شامل کیے جاتے ہیں، کافی سارے شرعی مسائل بھی سیکھنے کو ملتے ہیں، اس میگزین کے ذریعے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندَگی گُزارنے کا طریقہ سیکھنے کو ملتا ہے۔(اُمِّ یوسف)(7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے بہت سی اسلامی معلومات حاصل ہورہی ہیں، اس میں مجھے نگرانِ شوریٰ کا آرٹیکل اور بچّوں کے مضامین بہت پسند ہیں۔(بنتِ غلام رسول)


Share