متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)

شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مولانا محمد کریم عطاری مدنی (امام و خطیب جامع مسجد امیر معاویہ وندر، بلوچستان): ما شآءَ اللہ!ماہنامہ فیضانِ مدینہ ڈھیروں ڈھیر علمِ دین کا خزانہ اور کئی حکمت بھری باتوں سے لبریز ہوتا ہے، اس میں قراٰنی تعلیمات، شرحِ حدیث، فقہی مسائل، معاشرتی، اخلاقی اور تنظیمی تربیَت پر مشتمل مضامین قارئین کے لیے نہایت مفید ہیں، بِالخصوص سیرتِ امیرِ اہلِ سنّت کے مضامین ہمارے لیے  مشعلِ راہ ہیں۔

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بہترین علمی میگزین ہے، یہ میگزین کئی کتابوں کا نچوڑ اور علم کا خزانہ ہے، ایک گُزارش ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں پہلے صحّت و تندرستی کے حوالے سے مختلف مضامین پڑھنے کو ملتے تھے جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا اگر انہیں دوبارہ شامل کیا جائے تو اُمّتِ مسلمہ کو فائدہ ہوگا۔(محمد اسد اللہ عطاری، طالب علم درجہ سادسہ مرکزی جامعۃ المدینہ سکھر، سندھ) (3)اَلحمدُلِلّٰہ اساتذہ کی شفقت سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلہ میں شامل ہونے کی سعادت ملی، اس کی برکت سے مجھے بہت سی کتابوں کا مطالعہ کرنے کا موقع ملا اور تحریری کام کا ذوق و شوق پیدا ہوا۔(محمد عرفان عطاری، طالب علم درجہ خامسہ جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ پینسرہ، فیصل آباد)(4)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بہت اچّھا میگزین ہے، اس میں مجھے ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“، ”احکامِ تجارت“ اور ”سفرنامہ“ بہت اچّھے لگتے ہیں۔(محمد طارق، لاہور) (5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی تو کیا بات ہے، اس میں ہر عمر کے لوگوں کے لیے علم کا خزانہ موجود ہے، بچے بھی دلچسپی سے پڑھتے ہیں۔ (بنتِ تنویر عطاریہ، قصور) (6)ما شآءَ اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے اور اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(بنتِ اسرار حسین، پھول نگر، قصور، پنجاب) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں عموماً تمام مضامین بہت اچّھے ہوتے ہیں لیکن مجھے ”بچّوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اور عبدالحبیب عطاری بھائی کا ”سفرنامہ“ پڑھ کر کافی لُطف ملتا ہے، بُزرگانِ دین کی سیرت کا حصّہ بھی بہترین ہے، ”درسِ کتابِ زندگی“ میرا پسندیدہ مضمون ہے، مجلس سے میری گزارش ہے کہ مدنی چینل کا سلسلہ ”نیک خواتین“ میں رکنِ شوریٰ حاجی شاہد عطاری صاحب اسلامی بہنوں کے لیے گھریلو ٹوٹکے بیان فرماتے ہیں، ان کے نکات ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بھی شامل کئے جائیں، اِن شآءَ اللہ الکریم اس سے اسلامی بہنوں کو بہت فائدہ ہوگا۔(بنتِ نیّر عطاریہ، فیصل آباد)


Share