شخصیات اور متفرق تاثرات اور تجاویز

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(1)مَاشآءَ اللہ! دعوتِ اسلامی کے مدنی علمائے کرام کی دن رات کی محنت کی بدولت ہر مہینے ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے عوام و خواص فائدہ حاصل کررہے ہیں، مدنی علمائے کرام بڑی محنت سے کافی ساری کتب سے مواد نکال کر ہم تک پہنچاتے ہیں، اللہ پاک ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اٰمین۔(عامر نیاز، کرم پور، تحصیل میلسی، پنجاب) (2)اَلحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ”بچّوں کے سیکشن“ میں کافی بہترین واقعات و مضامین شامل کیے جاتے ہیں جنہیں بچے شوق و جذبے کے ساتھ پڑھتے اور اگلے مہینے کے میگزین کے لیے بےچین رہتے ہیں۔(بلال رضا، حیدرآباد) (3)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے گزارش ہے کہ اس میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کی شاعری اور سائنسی علوم کو بھی شامل کیا جائے۔(عبدالمنان عطّاری، میانہ موہڑہ، گوجرخان) (4)ما شآءَ اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ میرے لیے انمول خزانہ ہے، میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا بہت بے چینی سے انتظار کرتا ہوں۔ (اعظم علی، ڈگری) (5)اَلحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہر اسلامی ماہ کے حوالے سےبہت سارے عقائد و مسائل سیکھنے کا موقع ملتا ہے، یہ دعوتِ اسلامی کا اہلِ سنّت پر بہت بڑا احسان ہے۔ (غلام ربانی قادری، کشمیر) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں دینی معلومات مل رہی ہے، ہمارے علم میں اضافہ ہورہا ہے اور اسے پڑھ کر ہمارا دل باغِ مدینہ بن جاتا ہے۔(اُمِّ اسماعیل، وہاڑی، پنجاب) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے، ہم سب گھر والے اسے شوق سے پڑھتے ہیں اور ماہنامہ کے آنے کا انتظار کرتے ہیں۔(بنتِ طاہر صدیق، کراچی) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں کثیر دینی دل چسپ مواد شامل کیا جاتا ہے، اس میں سلسلہ ”نئے لکھاری“ بھی بہت اچھا ہے جس سے نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔(بنتِ علی، کراچی)

(9)Mahnama Faizan e Madina is very informative and beneficial for us in this era, Mahnama Faizan e Madina provide us all those knowledges which are very compulsory for us to learn especially the part where the questions of Darulifta Ahle Sunnat mentioned, May Dawateislami be glorious in every corner of the world.

ترجمہ:ماہنامہ فیضانِ مدینہ اس دور میں ہمارے لیے بہت معلوماتی اور فائدہ مند میگزین ہے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں ایسی بہت سی معلومات حاصل ہوتی ہے جس کا سیکھنا ہمارے لیے ضروری ہے، خاص طور پر دارالافتاء اہلِ سنّت کے سوالات و جوابات کا سلسلہ۔ اللہ کرے کہ دنیا کے کونے کونے میں دعوتِ اسلامی کی دھوم ہو۔(بنتِ ایاز عطاریہ، سمبڑیال، پنجاب)


Share