بچوں اور بچیوں کے 6 نام

بچّوں اور بچیوں کے 6 نام

سرکارِمدینہ  صلَّی  اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔

(جمع الجوامع ، 3/  285، حدیث : 8875)یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام ،ان کے معنیٰ اور  نسبتیں پیش کی جارہی ہیں ۔

بچوں کے 3 نام

نام

پکارنے کے لئے

معنیٰ

نسبت

محمد

سعید

خوش نصیب

رسولِ پاک  صلَّی  اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صفاتی نام

محمد

بدر

چودھویں رات کا مکمّل چاند

صحابی   رضی  اللہ عنہ   کا بابرکت نام

محمد

احمد رضا

احمد کا معنی:  اللہ پاک کی زیادہ تعریف کرنے والا

 امامِ اہلِ سنت امام احمد رضا خان  رحمۃ  اللہ علیہ کا بابرکت نام

بچیوں کے 3  نام

نام

معنیٰ

نسبت

مَیمُونہ

بَرَکت والی

اُمُّ المؤمنین  رضی  اللہ عنہ  ا کا بابرکت نام

سِیما

نشان والی

صحابیہ   رضی  اللہ عنہ ا کا بابرکت نام

زینت

خوبصورتی

راویۂ حدیث حضرت زینت بنتِ ابی طُلَیْق  رحمۃ  اللہ علیہا

(جن کے ہاں بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہو وہ چاہیں تو ان نسبت والے 6 ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں۔)


Share