بے اولادی دُور ہو

وظائفِ امیرِ اہلِ سنّت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2025ء

بے اولادی دُور ہو

یَامَتِیْنُ 41مرتبہ بعد نمازِ فجر وعِشا

یَاحَمِیْدُ بعد نمازِ ظہر و عَصر41مرتبہ

یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بعد نمازِ مغرب 41 بار پڑھئے

بیٹی کی خواہش ہوئی تو بیٹی اور بیٹے کی خواہش ہوئی

تو بیٹا پیدا ہوگا اِنْ شآءَ  اللہ الکریم۔(مراد پوری ہونے تک

یہ عمل جاری رکھنا ہے، ہر بار اوّل آخِر ایک بار دُرودِ پاک پڑھ لیجیے گا)

دُعا قبول ہو

یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ

111 بار

(اوّل آخر ایک بار دُرود پاک)

کسی بھی جائز کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے(مثلاً حفظِ قرآن،درسِ نظامی،نیک رشتہ،

 نیا کاروبار، کوئی چیز سیل نہ ہوتی ہو وغیرہ) پڑھ کردُعا مانگئے۔  اِنْ شآءَ  اللہ الکریم دعا قبول ہوگی۔

گناہوں کا روحانی علاج

یَامَانِعُ یَامُعْطِیْ

7بار روزانہ ہر نماز کے بعد پڑھئے

گناہوں کی عادت دُور ہوگی۔ اِنْ شآءَ  اللہ الکریم۔

جب گناہ کرنے کو جی چاہے فوراً پڑھنا شروع کر دیجیے

بار بار پڑھنے سے  اِنْ شآءَ  اللہ الکریم گناہ کا ارادہ ختم ہو جائےگا۔

 چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، باوُضو بے وُضو پڑھنے والا  اللہ پاک کے

ان مبارک ناموں کی برکت سے نیک بنے گا۔ اِنْ شآءَ  اللہ الکریم

جانور کو نظرِ بد سے بچانے کیلئے

یَااَللهُ

 49 بار پڑھ کر جانور (خصوصاً بقر عید کے خوبصورت گائے، بکرے

وغیرہ) پر دَم کر دیجیے۔  اِنْ شآءَ  اللہ الکریم نظر نہیں لگے گی۔


Share