ٹینشن سے حفاظت
اللہ الصَّمَد
100بار
ہر نماز کے بعد پڑھنے والا غموں، دُکھوں، پریشانیوں اور ٹینشن وغیرہ سے محفوظ رہے۔(اِن شآءَ اللہ الکریم)
اللہ پاک چاہے تو ہی فائدہ ہوگا، یہ ذہن رکھنا ضروری ہے۔
شادی کے لیے غیبی اسباب ہوں
یَاوَھَّابُ
300 بار (اَوّل آخر گیارہ بار دُرودِ ابراہیم)
روزانہ سونے سے پہلے پڑھ لیجیے۔(جب تک شادی نہ ہوجائے روزانہ پڑھنا ہے)
اولادِ نَرینہ اور روزی میں برکت
یَااَوَّلُ
40 بار
پڑھ کر پانی یا شہد ملے پانی پر دَم کرکے آدھا خود پئے اور آدھا زوجہ کو پلائے۔ اِن شآءَ اللہ الکریم بیٹا ہوگا اور رزق میں بھی برکت ہوگی۔(یہ عمل 40 دن مسلسل کرنا ہے)
نظر كمزور ہوتو
سات بادام اور سات سفید مرچ (یعنی دَکھنی مرچ) روزانہ رات پانی میں بِھگو دیجیے، صبح نہار منہ (یعنی خالی پیٹ) چبا کر کھا لیجیے (روزہ ہو تو صبح بھگو کر افطار میں استعمال کیجیے) اِن شآءَ اللہ الکریم نظر میں بہتری آئے گی اور اللہ پاک چاہے تو عینک بھی اُتر جائے۔(مدت: تاحصولِ مراد)
بچوں کو پیس کر شہد ملا کر بھی کھلا سکتے ہیں۔
تاکید:ہر علاج اپنے طبیب کے مشورے سے کیجیے۔
Comments