شعبہ روحانی علاج
اللہ پاک کے پیارے حبیب صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ اَنْ یَّنْفَعَ اَخَاہُ فَلْیَنْفَعْہٗ یعنی تم میں جو شخص اپنے مسلمان بھائی کو نفع پہنچا سکے تو اسے چاہیے کہ اس کو پہنچائے۔
(مسلِم، ص931،حدیث: 5731)
الحمدُ للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کا ”شعبہ روحانی علاج“ دکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت مسلمانوں کا اَوراد و وَظائف اور تعویذات کے ذریعے روحانی مسائل حل کرتا اور ان کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے لاکھوں عاشقانِ رسول اس سے فیضیاب ہوتے ہیں۔
دنیا بھر میں قائم روحانی علاج کے بستوں پر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لیے الگ الگ انتظام کے ساتھ تعویذات، اَوراد و وظائف اور روحانی مشورے بلا معاوضہ فراہم کیے جاتے ہیں۔
استخارہ سروس کے ذریعے بالمشافہ، فون، ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے شرعی اصولوں کے مطابق استخارہ کیا جاتا ہے، تاکہ ہر شخص آسانی سے اس سہولت سے استفادہ کر سکے۔
مدنی چینل پر نشر ہونے والا سلسلہ ”روحانی علاج و استخارہ“ ناظرین کو براہِ راست استخارہ، روحانی مسائل کے حل کے لیے اوراد و وظائف پر مشتمل جوابات فراہم کرتا ہے۔
کاٹ سروس کے ذریعے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر موصول ہونے والے مسائل کے مطابق نظرِ بد، جادو، جنات، مختلف بیماریوں اور دیگر پریشانیوں کے لیے کاٹ کا عمل کیا جاتاہے۔
واٹس ایپ، فیس بک اور دیگر آن لائن ذرائع کے ذریعے روزانہ روحانی علاج، مسنون دعائیں، وظائف اور اصلاحی پیغامات ہزاروں افراد تک پہنچائے جاتے ہیں۔
Online Rohani Ilaj & Istikharaموبائل ایپ کے ذریعے تعویذات، استخارہ، روحانی علاج اور دیگر خدمات چند لمحوں میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ اور موبائل سروسز کے ذریعے متعدد آن لائن سہولیات، بشمول Free Home Delivery بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ ضرورت مند افراد تک یہ خدمات آسانی سے پہنچ سکیں۔
ان تمام خدمات کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ تعویذات، استخارہ، روحانی علاج، آن لائن کاٹ اور دیگر تمام سہولیات مکمل طور پر فی سبیل اللہ اور بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں، تاکہ ہر ضرورت مند شخص بآسانی ان سے فائدہ اٹھا سکے۔
روحانی علاج کے واٹس ایپ گروپس میں شامل ہونے کے لیے اِس نمبر 923105719226+پر واٹس ایپ کیجیے
اور فیس بک پر یہ لنک وزٹ کیجیے :
www.facebook.com/RohaniIlajIstikhara

Comments