(1)ادھار بیچے ہوئے مال کی رقم وقت سے پہلے طلب کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنے ایک دوست کو چھ ماہ کے ادھار پر کچھ سامان فروخت کیا تھالیکن ابھی چار ماہ ہی گزرے ہیں کہ مجھے پیسوں کی ضرورت پڑگئی، تو کیامیں اس سے ادھار رقم کا فوری مطالبہ کرسکتا ہوں؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں :
(2)کوٹیشن پاس کروانے کے لیے مینیجر کو کمیشن دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اے سی ڈک کی سروس کا کام کرتا ہوں، چند ادارے ہوتے ہیں جنہوں نے کام کروانا ہوتا ہے وہ ہم سے کوٹیشن مانگتے ہیں جس میں سروس وغیرہ کے چارجز اور مکمل تفصیل ہوتی ہے کہ ہم یہ کام اتنے روپوں میں کرکے دیں گے، میری طرح دیگر اور لوگ بھی کوٹیشن دیتے ہیں۔ ادارہ کے مینیجر وغیرہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کی کوٹیشن اوکے کردیں گے، لیکن کام کرنے کے بعد آپ کو ادارہ جو کام کی رقم دے گا اس میں سے ہم کمیشن لیں گے۔ اگر ہم کمیشن دینے پر رضا مند نہ ہوں تو وہ کسی اور کی کوٹیشن اوکے کردے گا۔ تو کیا ہم کوٹیشن اوکے کروانے کے لیے اس شرط کو مان سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اس شرط پر ہم کام لے کر مینیجر کو کمیشن دے سکتے ہیں یا نہیں؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں :
(3)موٹر سے نکلنے والا کاپر خود رکھ لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں میراموٹر وائنڈنگ کا کام ہے،کاپر میں بنی ہوئی موٹر جب جل جاتی ہے اور میرے پاس بننے کے لیے آتی ہے تو اس میں سے جو پرانا کاپر نکلتا ہے وہ زیادہ مالیت مثلاً 2500 سے 3000 کا ہوتا ہے تو میں گاہک کو بتا دیتا ہوں کہ اتنا کاپر نکلا ہے جس کی مالیت اتنی ہے اور پھر اس رقم کو موٹر بنانے کی مزدوری میں ایڈجسٹ کر لیتا ہوں،لیکن جب کوئی سلور میں بنی ہوئی موٹر بننے کے لیے میرے پاس آتی ہے تو اس میں سے بہت کم مالیت مثلاسو یا ڈیڑ ھ سورپے کی مالیت کا سلور نکلتا ہے تو میں وہ سلور اپنے پاس اسکریپ میں رکھ لیتا ہوں اور گاہک کو نہ وہ سلور دیتا ہوں نہ اس کی قیمت کو مزدوری میں ایڈجسٹ کرتا ہوں اب سوال یہ ہے کہ کیامیرا اس طرح اسکریپ سلور گاہک کو بتائے بغیر اپنے پاس رکھنا درست ہے؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں :
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
*(محققِ اہل سنت، دار الافتاء اہل سنت نور العرفان، کھارادر کراچی)
Comments