کافروں کے مذہبی تہواروں کی پوسٹ بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں گرافک ڈیزائننگ (Graphic Designing) کا کام کرتا ہوں، جس میں تصاویر کی ایڈیٹنگ(Editing) اور مختلف نوعیت کی ڈیجیٹل پوسٹیں تیار کرتا ہوں۔ بعض اوقات کسٹمرز کفار کے مذہبی تہواروں کی مبارکباد پر مبنی پوسٹ بنانے کا کہتے ہیں۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا کفار کے مذہبی تہواروں کی مبارکباد پر مشتمل پوسٹ بنانا شرعاً جائز ہے ؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
افیون کی تجارت کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ افیون کی تجارت کرنا کیسا؟یہ بہت ساری دواؤں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
ٹھیکے پر کام لے کر آگے کسی اورکو ٹھیکہ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک ٹھیکیدا رہوں اور میرے پاس مزدوروں کی ایک مکمل ٹیم ہے جو میری ہدایات کے مطابق تعمیراتی کام کرتی ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ مجھے کہیں سے کام کی پیشکش آتی ہے اورکسٹمر اس کام کی اچھی پیمنٹ بھی دے رہا ہوتا ہے، لیکن میں اپنی موجودہ ٹیم کے ساتھ کہیں اور مصروف ہونے کی وجہ سے اس نئے کام کو انجام نہیں دے سکتا۔ ایسے میں میں خودکسٹمر سے زیادہ مزدوری طےکر لیتا ہوں اور پھر وہی کام کسی دوسرے ٹھیکیدا رسے کم مزدوری میں کروادیتا ہوں۔ اس طرح کسٹمر سے طے شدہ مزدوری اور دوسرے ٹھیکیدا رکو دی گئی مزدوری کے درمیان جو ڈیفرینس ہوتا ہے، وہ میں اپنے پاس رکھ لیتا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا ایسا کرنا شرعی طور پر درست ہے؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* محقق اہل سنت، مرکزالاقتصاد الاسلامی فیضانِ مدینہ کراچی
Comments