(1)بھنوؤں کو رنگنے اور تراشنے کے متعلق شرعی حکم
سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل خواتین ”آئی برو ٹنٹ“(Eyebrow Tint) کروانے میں بھنوؤں کو رنگ(ڈائی) دیتی ہیں، اور یہ کلر بھنوؤں کے بالوں کے رنگ جیسا ہی کیا جاتا ہے، مثلاً بال کالے ہوں، تو کالے رنگ کا شیڈ استعمال کرتی ہیں، تا کہ چہرے کے بقیہ حصوں ( مثلاً رخسار، ناک، جبڑا اورہونٹ) کی طرح ان کے نقوش کو بھی ابھارا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔یہ عمومی طور پر پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہوتا، لیکن اس کی بعض اقسام پانی سے روکنے والی بھی ہوتی ہیں۔ اور کئی بار اس میں بھنوؤں کو خاص شکل و ڈیزائن دینے کےلیے اطراف سے کچھ بال کٹوائے بھی جاتے ہیں۔اس تفصیل کی روشنی میں براہ کرم راہنمائی فرما دیں کہ یہ عمل کرنا شرعاً کیسا ہے؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
(2)سمجھدار نابالغ بیٹے کے ساتھ حج کرنے کا شرعی حکم:
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کے شوہر کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوا ہے۔اس کے ورثاء بیوہ اور ایک عاقل بیٹا ہے جس کی عمر 13 سال ہے لیکن وہ نابالغ ہے ۔یہ لڑکا اپنی عمر کے اعتبار سے سمجھدار و قابل اطمینان یعنی وہ باحیا اور پردے کے معاملات کی سمجھ بوجھ رکھنےو الا ہے ۔ شوہر کی وراثت سے حصہ ملنے کے سبب بیوہ پر حج فرض ہو چکا ہے ۔ پوچھنا یہ تھا کہ کیا یہ خاتون اپنے 13 سال کے بیٹے کے ساتھ حج پر جا سکتی ہے ؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
(3)نامحرم کی موجودگی میں تیمم سے پڑھی گئی نماز کا حکم:
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے ایک مسئلہ پڑھا تھا کہ اگر عورت کو وضو کرنا ہے اور وہاں کوئی نامحرم موجود ہے جس سے چھپا کر ہاتھوں کو دھونا اور سر کا مسح نہیں کرسکتی تو وہ تیمم کرلے،میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت اس طرح تیمم کرکے نماز پڑھ لے تو کیا پھر بعد میں اس نماز کا اعادہ کرنا ہوگایا نہیں؟
Fatwa QA:تفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں
(4)بچے میں نقص کی صورت میں اسقاطِ حمل کا حکم:
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء و مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پانچ ماہ کا حمل ہے، الٹراساؤنڈ میں بچے کا دماغ چھوٹا و کمر پہ پھوڑا آرہا ہے، ڈاکٹر کہہ رہے کہ حمل ختم کر دیں،کیا اس وجہ سے حمل کو ختم کیا جاسکتا ہے؟
Comments