عِرقُ النّساء کا درد
عِرقُ النّساء کی پہچان یہ ہے کہ اس میں چَڈھے (یعنی ران کے جوڑ ) سے لے کر پاؤں کے ٹخنے تک شدید درد ہوتا ہے یہ مرض برسوں تک پیچھا نہیں چھوڑتا۔ روزانہ درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر اول آخر درود شریف سورَةُ الفاتحہ 1 بار اور 7 مرتبہ یہ دُعا پڑھ کر دم کر دیجیے:”اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّي سُوْ ءَ مَا اَجِدُ“اگر دوسرا کوئی پڑھ کر دم کرے تو عَنِّی کی جگہ مرد کے لیے عَنْهُ اور عورت کے لیے عَنْهَا کہے۔ (مدت : تاحصولِ شفاء )(مدنی پنج سوره، ص نمبر 389)
فالج و لقوہ
سورۂ زلزال لو ہے (STEEL) کے برتن پر لکھ کر دھو کر پلائی جائے۔
” سورۂ زلزال “ لوہے (STEEL) کے برتن میں لکھ کر دیں کہ مریض اس پر دیکھے اِن شآء اللہ صحت ہوگی ۔
( کام کے اور اد، ص 2)
يَاقُدُّوسُ
کا جو کوئی دورانِ سفر ورد کرتا رہےان شآء اللہ تھکن سے محفوظ رہےگا۔(مدنی پنج سوره،ص 246)
دماغی امراض کا وظیفہ
لَا حَوْل شریف ساٹھ بار
الحمد شریف اور آیة الکرسی شریف ایک ایک بار
تینوں قل (سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ ناس ) تین بار
پانی پر دم کرکے پلائیے۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت، ص 341)
Comments