عبادت و ریاضت کا شوق پیدا کرنے کے لیے
يَامُحْصِیْ(اے ہر چیز کے گھیرنے والے)
اگر طبیعت عبادت کی طرف مائل نہ ہوتی ہو تو سوتے وقت اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر 7 مرتبہ یہ اِسْم پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہُ الكريم بہت جلد عبادت و ریاضت کا شوق پیدا ہو۔(مدنی پنج سوره، ص291)
(نوٹ: وظیفہ کے اول آخر تین تین بار دُرود شریف پڑھنا ہے۔)
مال و اسباب کی نقصانات سے حفاظت
دكان يا مكان يا مال و اسباب پر روزانہ
یَا اَللہُ
49 بار پڑھ کر دم کر دیا جائے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم مختلف نقصانات سے حفاظت ہوگی۔(مینڈک سوار بچھو، ص 26)
(نوٹ: وظیفہ کے اوّل آخِر ایک ایک بار دُرود شریف پڑھنا ہے)
الله پاک نے چاہا تو ہر کام بنے
يَا اَللہُ، يَارَحْمٰنُ، يَارَحِيْمُ، يَا حَیُّ يَا قَيُّوْمُ
نماز عصر کے بعد سے غُروبِ آفتاب تک
چلتے پھرتے اُٹھتے بیٹھتے، کام کاج کرتے ہوئے یا صرف بیٹھ کر بے شمار بار پڑھتے رہیے، اول آخر اور بیچ میں درود شریف بھی پڑھ لیجیے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم ہر کام بنے۔
مثلاً کاروبار چمکے، قرض ادا ہو، اچھی نوکری ملے، افسر یا سیٹھ مہربان ہو، خاندانی جھگڑے ختم ہوں، پرانے اٹکے ہوئے کام ہو جائیں، رشتے کی رکاوٹ دُور ہو، بےاولادی ختم ہو، قیدی کو رہائی ملے، عبادت میں دل لگے، ویزے کا مسئلہ حل ہو، ساس بہو کا جھگڑا اور طلاق کا خطرہ ختم ہو، میاں بیوی کی ناراضی کا خاتمہ ہو، جیسی بھی بیماری ہو چلی جائے، شک کرنے اور وسوسے کی آفت دُور ہو، اِنْ شَآءَ اللہُ الكريم۔
(مراد پوری ہونے تک روزانہ ہی عمل کرتے رہیے اِنْ شآءَ اللہُ الکریم جلد ہی ترکیب بن جائے گی)
امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری
14رمضان1446ھ25-3-15
Comments