اولادِ نَرینہ اور روزی میں برکت


اولاد نرینہ/ روزی میں برکت

يَا اَوَّلُ 40 بار

پڑھ کر پانی یا شہد ملے پانی پر دم کر کے آدھا خود پئے اور آدھا زوجہ کو پلائے ، ان شَآءَ اللہ الکریم بیٹا ہوگا اور رزق میں بھی برکت ہوگی ۔(یہ عمل 40 دن مسلسل کرنا ہے)

امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری

7رمضانِ کریم 1446ھ8-3-2025

شادی کےلیے غیبی اسباب ہوں

يَا وَهَّابُ 300 بار

( اول آخر 11 بار درود ابراہیم )

روزانہ رات سونے سے پہلے پڑھ لیجیے ۔

(جب تک شادی نہ ہو جائے روزانہ پڑھنا ہے )

امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری

رمضانِ کریم1446ھ 7-3-2026

غربت دور ہو

يَا بَاسِطُ

اے فراخی کرنے والے

يَا رَزَّاقُ

اے روزی دینے والے

ہر نماز کے بعد 700 بار (اوّل آخر ایک بار درودِ پاک( پڑھنے سے رزق میں برکت ہوتی اور غُربت ختم ہوتی ہے۔

اللہ کریم غیروں کی محتاجی سے بچاتا اور ضرورتیں پوری فرماتا ہے۔( ہمیشہ 5 نمازوں کے بعد پڑھتے رہیں تو اچھا )

امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری

رمضانِ کریم1446ھ16-3-2025

جب کوئی چیز غمگین کرتی تو

اللہ پاک کے سب سے آخری نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم یہ دعا پڑھتے:

يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ اَسْتَغِيْثُ

(یعنی: اے ہمیشہ زندہ رہنے والے ! اسے ہمیشہ قائم رکھنے والے ! میں تیری رحمت سے مدد مانگتا ہوں )

(ترمذی،5/311،حدیث:3535)

رنج وغم دور ہونے کے لیے فجر کے سنت و فرض کے درمیان 40 مرتبہ پڑھنا مفید ہے اور مقروض روزانہ کسی بھی وقت دن میں 100 بار پڑھے تو قرض سے چھٹکارا پائے گا ، ان شآء اللہ الکریم ۔

امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری

رمضانِ کریم 1446ھ 29-3-2025


Share