وظائف
ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2025ء
بخار کا روحانی علاج
بخار والا بکثرت
بِسْمِ اللہِ الْکَبِیْر
پڑھتا رہے۔(بیمار عابد، 25)
نظر بد کا روحانی علاج
تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
پڑھ کر سات مرتبہ یہ دعا:
اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا
پڑھ کرجس کو نظر ہو اس پر دَم کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم نظر اُتر جائے گی۔(بیمار عابد، 44)
شریر جنات سے حفاظت
يَا اَللهُ
100بارسوتے وقت پڑھنے سے اِنْ شآءَ اللهُ الكريم
شریر جنات کی شرارت اور
فالج و لقوے کی آفت سے حفاظت ہوگی۔(30روحانی علاج، ص30)
گُردے کی پتھری نکل جائے گی(اِن شآءَ اللہ )
اَعُوْذُ اور بِسْمِ اللہ کے ساتھ
ایک بار سُورۂ اَلَمْ نَشْرَحْ پڑھ کر
پانی پر دَم کر کے پی لیں۔
روزانہ ایک بار یہ عمل کرنا ہے، دوسرا بھی دَم کر کے دے سکتا ہے۔(مُدَّتِ علاج تا حصولِ شفا)(30روحانی علاج، ص31)
Share
Comments