قرض سے نجات کا عمل

قرض سے نجات کا عمل

ہر نماز کے بعدسات 7 بار  سورۂ قُرَیْش پڑھ کر دعا مانگئے۔ پہاڑ جتنا قرض ہوگا تب بھی اِن شآءَ اللہُ الکریم ادا ہو جائے گا۔ عمل تا حُصُولِ مراد جاری رکھئے۔

(نوٹ: وظیفہ کے اول آخر تین تین بار درود شریف پڑھنا ہے )

(دیکھئے:فیضان رمضان، ص112)

طبیعت عبادت کی طرف مائل ہو

يَا مُحْصِى(اے ہر چیز کے گھیرنے والے)

اگر طبیعت عبادت کی طرف مائل نہ ہوتی ہو تو سوتے وقت اپنا ہاتھ سینے پر رکھ کر7 مرتبہ یہ اِسم پڑھے ،  اِنْ شَآءَ اللهُ الكريم  بہت جلد عبادت و ریاضت کا شوق پیدا ہو ۔

(نوٹ: وظیفہ کے اول آخر تین تین بار درود شریف پڑھنا ہے )

ننانوے بیماریوں کے لیے دوا

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِالله

ننانوے بیماریوں کی دوا ہے، ان میں سب سے ہلکی بیماری رنج و غم ہے۔(معجم اوسط، 4/10، حديث: 5028)

تکلیف میں کمی

يَاحَلِيْمُ

گیاره سوبار(اول آخر گیارہ بار دُرود شریف کے ساتھ)

مریض کے پاس بیٹھ کر پڑھئے اور پانی پر دَم کر کے اسے پلا دیجئے،  اِنْ شَآءَ اللهُ الكريم  اس کی تکلیف میں کمی آئے گی۔

(از:امیرِ اہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری)

(4رمضان کریم1446ھ/ء2025-03-04)


Share