متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(1) اَلحمدُلِلّٰہ  ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا سلسلہ ”نئے لکھاری“ میرے لیے بہت ہی مفید ثابت ہوا ہے، میں نے ہر ماہ کے تحریری مقابلہ میں حصہ لیا جس کی وجہ سے میری صلاحیتیں اُجاگر ہوئیں، میری علمی و ادبی معلومات میں اضافہ ہوا اور میرے متعدد مضامین ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شائع ہوئے۔ نئے لکھاریوں کے لیے یہ سلسلہ کسی نعمت سے کم نہیں۔(محمد عثمان، متعلم دورۃُ الحدیث شریف جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن، لاہور) (2) اَلحمدُلِلّٰہ  میں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھا، یہ بہت اچھا میگزین ہے۔(عبدالقدوس، لیاری، کراچی) (3) مَاشآءَ  اللہ   ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا میگزین ہے، اس میں بچوں کے لیے بہت اچھی اچھی حدیثیں شامل کی جاتی ہیں۔(علی حمزہ، کراچی) (4) مَاشآءَ  اللہ   ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک مختصر سے وقت میں علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ (عبدالقادر، فیصل آباد) (5)میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ پابندی سے پڑھ رہا ہوں،  اَلحمدُ للہ  اس کی برکت سے دینی معلومات میں خوب اضافہ ہو رہا ہے۔ (محمد شفیق، خانیوال، پنجاب) (6) مَاشآءَ  اللہ   بہت ہی عمدہ اور معلوماتی مضامین ہیں۔ (خالد عباس) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر شمارہ بہترین اور معلومات کا بیش بہا خزانہ ہے، اس کا ہر سلسلہ زبردست اور معلومات سے بھرپور ہے، بچوں کی تربیت کے سلسلے بھی اچھے ہیں لیکن میری گزارش ہے کہ بچوں کے مضامین میں اضافہ ہونا چاہیے۔(اُمِّ دانیال، کینیڈا) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت ملی، اسے قراٰن و حدیث، فقہی احکام، معاشرے کی اصلاح اور اخلاقی تربیت سے لبریز پایا، اس کا ہر ہر مضمون مَردوں، عورتوں اور بچوں سب کے لیے بہت کار آمد ہیں۔(اُمِّ وقاص احمد، ساؤتھ امریکہ) (9)ویسے تو ماہنامہ فیضانِ مدینہ سارے کا سارا ہی بہت اچھا ہے لیکن مجھے اس میں صحابَۂ کرام  رضی  اللہ  عنہم  کے واقعات بہت اچھے لگے۔(بنتِ غلام محمد، جھنگ، پنجاب) (10)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا بہت ہی بہترین اور دل چسپ ذریعہ ہے، اس میں اچھے انداز سے ہر ایک پہلو پر مواد شامل گیا ہے، اس کے پڑھنے سے کافی علم میں اضافہ ہورہا ہے۔ (بنتِ محمد تاج الدین، حیدرآباد) (11)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پہلی مرتبہ تفصیل سے پڑھا،  اَلحمدللہ  بہت اچھا لگا، اسے معلومات کا خزانہ پایا، اس میں اسلامی بہنوں کے لیے بھی کافی معلومات ہے۔(اُمِّ علی) (12)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی،  مَاشآءَ  اللہ  ! اس میں علم کا اِک خزانہ موجود ہے، اس میں جہاں بڑوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے مواد موجود ہے وہیں بچوں کے لیے بہت دل چسپ مضامین شامل ہیں،  اللہ  پاک اسے مزید ترقیاں عطا فرمائے، اٰمین۔(اُمِّ اسفند)


Share