متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)


شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)بنتِ شمس الدّین مدنیہ (کراچی): اَلحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اُس بارش کی مثل ہے کہ جس کا انتظار ہر ایک کو ہوتا ہے، اس میں ہر ماہ کے حوالے سے نہایت مفید معلومات ہوتی ہیں، یہ میگزین ہر ایک کے لیے سیدھے راستے کی پہچان اور جنّت تک لے جانے کا ذریعہ ہے، اللہ پاک اس کے لکھنے، شائع کرنے اور پڑھنے والوں کو دونوں جہان کی بھلائیوں سے مالا مال فرمائے۔اٰمین۔

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)اَلحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت مل رہی ہے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ جب اسے پڑھنا شُروع کرو تو دل کرتا ہے کہ جب تک یہ ختم نہ ہو اس کو بند نہیں کریں، ماشآءَ اللہ اس میں کمال کے مضامین شامل کیے جارہے ہیں، خوب معلومات میں اضافہ ہو رہا ہے، بِالخُصوص مجھے فیضانِ سیرت، اسلام ہی مکمل ضابطۂ حَیات ہے اور احکامِ تجارت بہت اچّھے لگے۔ (سفیان انور، گوجرانولہ، پنجاب) (3)اَلحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کیا، ماشآءَ اللہ اس کے سارے مضامین کو ایک سے بڑھ کر ایک اور بہت بہترین پایا، مجلس سے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”کعبہ کے بَدرُالدُّجیٰ تم پہ کروروں دُرود“ والے سلام کی شرح شامل کرنے کی گزارش ہے۔(محمد محسن، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر پختونخواہ) (4)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی صورت میں امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ  کا ہم پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں گھر بیٹھے بہت کچھ سیکھنے کو مل جاتا ہے، دارُالافتاء اہلسنّت کے سُوال جواب اور مدنی علمائے کِرام کے مضامین بہت اچّھے ہوتے ہیں، اللہ پاک ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو مزید ترقّی عطا فرمائے، اٰمین۔(سراج احمد، حیدرآباد، سندھ) (5)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت پسند ہے اور دعوتِ اسلامی کی اصلاحی کتب پڑھنا میرا پسندیدہ مشغلہ ہے۔(انس نوید، ملتان) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت ملتی رہتی ہے، مختصر صفحات پر اتنے خوبصورت اور دلکش انداز میں خواتین، بچّوں، نوجوانوں اور خواص و عوام کیلیے اہم اصلاحی و فکری موضوعات کا جس طرح اِحاطہ کیا جاتا ہے پڑھ کر دل خوش ہوجاتا ہے۔(بنتِ عبدالرءوف عطاریہ)(7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کئی کتب کا نچوڑ ہے، ہم کوئی کتاب یا رسالہ پڑھتے ہیں تو وہ صرف ایک ہی مصنّف کی ہوتی ہے جبکہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کئی مدنی علما کی محنت کا ثمرہ ہے۔(بنتِ سعید عطاریہ، دہلی ریجن، ہند) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ خواتین کے لیے بہت مفید ہے، یہ ہمیں نہ صرف اسلامی و دنیاوی معلومات فراہم کرتا ہے بلکہ روحانی علم بھی مہیّا کرتا ہے۔(اُمِّ واصف)


Share