بحالت روزہ ناک میں دوا ڈالنےکا حکم؟ مع دیگر سوالات


(1) بحالتِ روزہ ناک میں دوا ڈالنے کاحکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے غلطی سےروزہ کی حالت میں ناک میں دوائی ڈال لی یعنی مجھے یہ معلوم تھا کہ میں روزہ سے ہوں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہوگا؟

Fatwa QA :تفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں

(2) روزہ اورغسلِ جنابت میں تاخیرکا حکم

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی نےغسل فرض ہونے کی حالت میں روزہ رکھا اور عصر کے بعد غسل کیا، تو کیا اُس کا وہ روزہ ادا ہوگیا؟

Fatwa QA :تفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں

(3)مستحق زکوٰۃ کوبطورِقرض زکوٰۃدینے کا حکم

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ زیدنےمستحق زکوٰۃ شخص بکرکوقرض کہہ کر زکوٰۃ کی رقم دی جبکہ دیتے وقت اس کے دل میں نیت زکوٰۃ کی ادئیگی کی تھی تو کیا زید کی زکوٰۃ ادا ہو گئی؟نیز اگر کچھ عرصہ بعد بکر قرض کی واپسی کے ارادے سے زید کی دی ہوئی رقم زید کو لوٹانا چاہے اور زید کو اس وقت پیسوں کی حاجت بھی ہو تو کیا زید کا اس رقم کو لینا جائز ہے؟کیونکہ بکر نے تو رقم قرض سمجھ کر ہی لی تھی۔

Fatwa QA :تفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں

(4)مقدارِ نصاب سے کم سونے پر زکوٰۃ کا حکم

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ فی زمانہ سونے کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔ ایک تولہ سونے کی قیمت بھی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے تجاوز کر چکی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اگر زید کے پاس ساڑھے سات تولے سے کم صرف سونا ہی ہو، کسی قسم کا دوسرا مال زکوٰۃ یعنی چاندی، نقد رقم، پرائز بانڈز اور مال تجارت نہ ہو، اور اس سونے کی قیمت اتنی بڑھ جائے کہ اس سے ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس سے زیادہ بآسانی خریدی جا سکتی ہو، تو کیا اب زیدپر زکوٰۃ لازم ہوگی؟

Fatwa QA :تفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں

(5) کیا واجب الادا مہر  نصابِ زکوٰۃ میں شمارہوگا  ؟

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے پا س اتنی رقم ہےکہ میں صاحب نصاب ہو جاتا ہوں لیکن میں نے اپنی زوجہ کاپچاس ہزار روپے حق مہر غیر معجل دینا ہے اور اگر اس رقم کونصاب سے تفریق کیا جائے تو میں صاحب نصاب نہیں رہتا۔اس صورت میں مجھ پر زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟

Fatwa QA :تفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* محقق اہل سنت، دارالافتاء اہل سنت نورالعرفان، کھارادر کراچی


Share