احرام کی نیت سے پہلے جسم پر باڈی اسپرے لگانا کیسا؟ مع دیگر سوالات


(1)کیا وضو میں  کینولہ یا اس کا  ٹیپ ہٹانا ہوگا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ جس شخص کو بار بار ڈرپ یا سرنج لگانی ہو، ڈاکٹر اسے کینولہ لگا کر ٹیپ سے لگا ہوا چھوڑ دیتے ہیں، اتارتے نہیں اور نماز کے لیے وضو کرتے ہوئے ٹیپ کے نیچے کی کھال پر سے پانی نہیں بہتا۔ سوال یہ ہےکہ کیا ایسی صورت میں وضو کے لیے کینولہ ہٹانا ضروری ہے ؟ یا ٹیپ کے اوپر سے پانی بہانے سے بھی وضو ہو جائے گا؟

تفصیلی جواب پڑھیے:Fatwa QA

(2)احرام کی نیت سے پہلے جسم پر باڈی اسپرے لگانا کیسا؟

 سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ کیا احرام کی نیت کرنے سے پہلے جسم پر باڈی اسپرے لگا سکتے ہیں؟ تا کہ جسم سے بدبو نہ آئے۔  

تفصیلی جواب پڑھیے:Fatwa QA

(3)کیا جادو کے توڑ کے لئے جادو کروانا جائز ہے؟

 سوال:    کیا فرماتے علمائے دین اس مسئلہ  کے بارے میں کہ کیا   جادو کے توڑ کے لیے جادو کروا سکتے ہیں ؟

تفصیلی جواب پڑھیے:Fatwa QA

 (4)قرضہ معاف کرکے دوبارہ مانگنا یا لینا کیسا؟

 سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنے ایک دوست کو کچھ رقم قرض دی تھی۔ بعد میں ایک موقع پر میں نے اس سے کہا: ”مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، میں نے اپنا قرض معاف کردیا“، اور اس وقت میرے دوست نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اب کچھ عرصے بعد مجھے پیسوں کی اشدضرورت ہے، تو کیا شرعاً میرے لیے دوبارہ اس قرض کا مطالبہ کرنا جائز ہے؟ اور اگر میں مطالبہ نہ کروں اور وہ خود  رقم واپس کردے، تو کیا ایسی صورت میں میرے لیے وہ رقم لینا جائز ہوگا؟ برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں۔

تفصیلی جواب پڑھیے:Fatwa QA

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* نگران مجلس تحقیقات شرعیہ، دارالافتاء اہل سنت، فیضان مدینہ کراچی


Share