متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)


شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مولانا حافظ محمد دلشاد شاہ (امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ مصطفیٰ چک84، سرگودھا، پنجاب): الحمدُ لِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر ماہ پڑھنے کی سعادت مل رہی ہے، یہ میگزین میرے عِلم میں اضافہ کے لیے بہت کارگر ثابت ہورہا ہے اور اس کی بدولت اچّھے اور نیک کاموں کی جانب رغبت بڑھ رہی ہے، اللہ کریم مدنی علمائے کرام کی انتھک کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، اٰمین۔

متفرّق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مضمون ”باتیں میرے حضور کی“پڑھ کر بہت لطف آیا۔(شکیل اختر، وزیر آباد، پنجاب) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی کیا بات ہے! اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، اللہ پاک اس ماہنامہ کو خوب ترقّی عطا فرمائے، اٰمین۔(مجتبیٰ احمد، لاہور) (4)مَاشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے، اس میں مختلف موضوعات پر بہترین معلومات شامل کی جاتی ہے۔( شرجیل، میانوالی، پنجاب) (5)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچّھا لگتا ہے، اس میں عِلم سے آراستہ موضوع ہوتے ہیں، خاص طور پر اس میں بچّوں کے لیے دل چسپ سبق آموز مضامین بہت اچّھے ہوتے ہیں۔ (بنتِ نواز عطاریہ، فیصل آباد) (6)مَاشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ عِلم کا خزانہ ہے، اس کے پڑھنے سے وہ حاصل ہوتا ہے جو بہت ساری کتابیں پڑھنے کے بعد بھی حاصل نہیں ہوتا، اس میں اسلامی بھائیوں، بچّوں اور اسلامی بہنوں سب کی تربیَت کے لیے مضامین شامل کیے جاتے ہیں۔(بنتِ شیر محمد، بروکلین، نیویارک) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شامل کیے جانے والے سُوال جواب سے بہت دینی راہنمائی حاصل ہورہی ہے اور عِلم میں اضافہ ہوتا ہے۔(بنتِ عبدالرحمٰن، ملتان)(8)بچّوں کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین بہت دل چسپ اور سبق آموز ہوتے ہیں، انہیں پڑھنے سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ہمارا ٹائم بھی ضائع ہونے سے بچ جاتا ہے۔(اریبہ نور، گجرات) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچّھا میگزین ہے، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، ربیعُ الاوّل کا شُمارہ اور بھی زیادہ دل چسپ اور معلوماتی تھا۔ (بنتِ صلاح الدین، فیروزہ، رحیم یارخان، پنجاب) (10)ماہنامہ فیضانِ مدینہ دورِ حاضر کی ایک اَہم اشاعت ہے، اس میں تقریباً ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔(بنتِ امتیاز، ملتان)(11)میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں، اس سے ہمیں بہت سی دینی معلومات ملتی ہیں۔(بنتِ خالد عطاریہ، راولپنڈی)


Share