فراڈ سے حفاظت کے لیے


گھر میں جھگڑے ہوتے ہوں تو

یَاوَدُودُ     یَاسَلامُ

ہر نماز کے بعد 100 بار روزانہ پڑھئے ۔

اِن شآءَ اللهُ الكريم گھر میں محبت بھری فضا قائم ہوگی۔

(اوّل آخِر ایک بار دُرود پاک پڑھنا ہے، تاحصولِ مراد وظیفہ جاری رکھنا ہے )

ہائی بلڈ پریشر کے مریض

روزانہ ہر نماز کے بعد کپڑے کے اوپر سے

ناف پر ہاتھ رکھ کر 66 مرتبہ پڑھیں :

اَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيم

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم

(اوّل آخر ایک بار درود پاک)

اللہ کریم کی رحمت سے صحت ملے گی۔(مدت: تاحُصولِ شفا)

فراڈ سے حفاظت کے لیے

بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ایک صاحب نے عرض کیا کہ میں خرید و فروخت میں دھوکا کھا جاتا ہوں، فرمایا: جب خرید و فروخت کرو تو کہہ دیا کرو:

لَاخِلَابَہ (یعنی دھوکا نہ ہو)۔

چنانچہ وہ صاحب یہ کہہ دیا کرتے تھے۔( بخاری، 2/111،حدیث:2407)

ہر کام کے لیے

 (وُہی ہوتاہے جو منظورِ خدا ہوتا ہے)

دکان، مکان، کسی طرح کا سامان، گاڑی، قربانی کا جانور وغیرہ لینے یا بیچنے کیلئے جائیں یا کسی بھی کام کے لیے جائیں راستے میں لَاخِلَابَہ پڑھتے رہیں، اِن شآءَ اللهُ الكريم کامیابی حاصل ہوگی۔

اگر روزانہ اول آخر درود شریف کے ساتھ لَاخِلَابَہ100 بار پڑھ لیا کریں اللہ پاک کے کرم سے رُکا ہوا کام ہو جائے گا۔

غُربَت کا روحانی علاج

فرمانِ آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

جو روزانہ 100 مرتبہ

لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِيْن

پڑھے وہ دنیا میں محتاجی (یعنی غربت و تنگدستی) سے بچے گا، اُسے قبر میں گھبراہٹ نہ ہوگی اور اُس کے لیے جنّت کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔(دیکھئے: شرح الصدور(اردو)، ص285مکتبۃ المدینہ)


Share