شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)مولانا طفیل احمد مصباحی (بھاگل پور، ہند):ماہنامہ فیضانِ مدینہ مطالعہ کی میز پر ہے، مَاشآء اللہ! صوری و معنوی اعتبار سے رسالہ خوب سے خوب تر ہے۔ سارے مضامین و مندرجات وقیع اور معلومات افزا ہیں۔ دعوتِ اسلامی کی ہمہ گیر دعوت و تبلیغ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک ایسا علمی اور اصلاحی میگزین ہے جو بےشمار مسلمانوں کے دلوں کو نورِ ایمان، محبتِ رسول اور دین کی صحیح تعلیمات سے منور کررہا ہے، اس کے ہر مضمون میں دعوتِ اسلامی کا مقصد نمایاں نظر آتا ہے، اس کی ترتیب و تزئین قاری کو خود بخود مطالعہ کی طرف مائل کرتی ہے۔(محمد حامد مختار، سندھیلیانوالی، پنجاب) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر مضمون بہت اچھا ہوتا ہے، بالخصوص اس کا سلسلہ ”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ میں بہت اچھے اور دلچسپ سوال جواب شامل کیے جاتے ہیں، اللہ پاک امیرِاہلِ سنّت کو صحت و سلامتی والی لمبی عمر عطا فرمائے،اٰمین۔(محمد عبداللہ عطاری، بستی ملوک، ملتان) (4)آج کل کے دور میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذریعے جس طرح رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اُمّت کی دینی و معاشرتی راہنمائی کی جارہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، اللہ پاک اس میگزین کو مزید ترقی عطا فرمائے، اٰمین۔(محمد محبوب عطاری، جڑانوالہ، پنجاب) (5)ہم نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی پہلی بار بکنگ کروائی ہے، اَلحمدُ للہ اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، میں نیّت کرتی ہوں کہ دوسروں کو بھی اس کے مطالعے کی دعوت دوں گی۔ اِن شآءَ اللہ!(بنتِ نیامت علی، ملتان) (6)مَاشآء اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بہت اچھے مضامین ہوتے ہیں، بالخصوص اس میں بچوں کے حوالے سے بہت دلچسپ، سبق آموز اور تربیتی مضامین شامل کیے جاتے ہیں۔(بنتِ ایاز عطاریہ، سمبڑیال، پنجاب) (7)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے گزارش ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”گھریلو علاج“ بھی شامل کیے جائیں۔ (بنتِ احسن عطاریہ، طالبہ جامعۃ المدینہ گرلز، جڑانوالہ، پنجاب) (8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہماری معلومات میں بہت اضافہ ہورہا ہے۔ (نایاب شاہد، اسلام آباد) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں بہت سے دینی اور دنیاوی مسائل سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، یہ علمِ دین پھیلانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔(بنتِ شکیل، راولپنڈی) (10)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچھا لگتا ہے، گھر بیٹھے علمِ دین حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔(بنتِ ابراہیم، منڈی بہاؤالدین، پنجاب)
Comments