شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)مولانا اسد عطاری مدنی (ذمہ دار مجلس جامعاتُ المدینہ راولپنڈی ڈویژن): مَاشَآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی اور ان کو ماہر قلم کار بنانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے، خصوصاً جامعاتُ المدینہ کے طلبۂ کرام کو تحریری میدان کا شہسوار بنانے میں مصروفِ عمل ہے۔ اِن شآءَ اللہ الکریم اس تحریری میدان میں شامل ہونے سے طلبۂ کرام میں شوقِ مطالعہ و تحقیق کا جذبہ پیدا ہوگا،علم میں پختگی آئے گی اور پھر یہ طلبۂ کرام مستقبل میں اسلاف کی سنتِ تصنیف کو پھیلانے میں مصروفِ عمل ہوں گے، اللہ ربُّ العزت دعوتِ اسلامی کو برکتوں سے نوازے جس نے طلبہ کو ایسا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جس سے طلبہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر2025ء پڑھ کر مجھے احساس ہوا کہ اس کا مطالعہ کرنا کتنا اہم ہے کیونکہ اس مہینے کے شمارے کا ہر مضمون میرے لیے موتیوں اور جواہرات کی مانند ہے، بالخصوص بچوں اور بڑوں کی تربیت کے حوالے سے جو مضمون دیے گئے ہیں وہ بہت اچھے ہیں، اِن شآءَ اللہ اب پابندی کے ساتھ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔(محمد اسد اللہ، سکھر، سندھ)(3)اَلحمدُ للہ ہر ماہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے، اس کے سارے ہی مضامین زبردست ہیں لیکن مجھے ”بزرگانِ دین کے مبارک فرامین“ اور ”روشن ستارے“ بہت اچھے لگتے ہیں۔(غلام الیاس، عارف والا، پنجاب)(4)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت بہت اچھا لگتا ہے، اس سے بہت سارا علمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے، اللہ پاک ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو بہت بہت ترقی عطا فرمائے۔ اٰمین(بنتِ آصف میمن، کراچی) (5)اَلحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ معلومات سے بھرپور میگزین ہے اور اس سے بچوں، بڑوں سبھی کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(بنتِ مبین، گوجرانوالہ) (6)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”درسِ کتابِ زندگی“ کا عنوان بہت بہت بہت اچھا لگتا ہے۔(بنتِ رمضان، فیصل آباد) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے فوائد کے تو کیا کہنے! ایک سے بڑھ کر ایک علم کا خزانہ اور ہماری اصلاح کی بےشمار باتیں اس میں موجود ہیں۔ (بنتِ شہزاد، ناظم آباد، کراچی) (8)میرا مشورہ یہ ہے کہ کرنٹ مہینے جیسے جنوری2026ء کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں اگلے ماہ یعنی فروری 2026ء کے شمارے میں آنے والے مضامین کی کچھ جھلکیاں اس میں بیان کردی جائیں کہ اگلے شمارے میں آپ پڑھ سکیں گے یہ۔۔۔ یہ۔۔۔ یہ۔۔۔ اس طرح پڑھنے والے قارئین کو تجسس رہے گا اور وہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ آنے کا بےچینی سے انتظار کریں گے۔(بنتِ خادم حسین، فیصل آباد، پنجاب)
Comments