شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)
(1)مولانا محمد کریم مدنی کنراجی(امام و خطیب جامع مسجد غوثیہ عمر گوٹھ، کنراج، لسبیلہ بلوچستان): ماشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست 2026ء زیرِ مطالعہ ہے، اَلحمدُللہ دعوتِ اسلامی جس شعبے میں بھی دینی کام کرنے کا عزم مصمم کرتی ہے، کمال کرتی ہے اور اپنا لوہا منواتی ہے، اس شمارے میں نگران شوریٰ کا مضمون: ”اسلام عزت نفس کا محافظ“ پڑھا، بہت پسند آیا۔ اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے اس شعبے کے اسلامی بھائیوں کو عروج اور علمی ترقیاں نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(2)ماشآءَ اللہ الکریم ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر مضمون اپنے دامن میں علمِ دین کے قیمتی موتی سمیٹے ہوئے ہے، جولائی 2026ء کے ماہنامہ میں جو سلسلہ ”شخصیات دعوتِ اسلامی“ شروع ہوا ہے وہ بہت کمال کا ہے، اس سے ہمیں دعوتِ اسلامی کی شخصیات کا تعارف ہوگا، میرا مشورہ ہے کہ یہ اور ”کہانی سے حقیقت“ تک دونوں مضامین شائع ہوتے رہنے چاہئیں۔(غلام الیاس عطّاری، طالب علم مرکزی جامعۃ المدینہ قبولہ شریف،پاکپتن،پنجاب)
(3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ذریعے ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں خاص طور پر اس میں”مدنی مذاکرے کے سوال جواب“ بہت اچھے اور دلچسپ شامل کیے جاتے ہیں۔(محمد یوسف، فاروق آباد، شیخوپورہ، پنجاب)(6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس میں بیٹیوں کی تربیت کے مؤثر طریقے بیان کیے جارہے ہیں، گزارش ہے کہ اس میں بیٹیوں کے حقوق پر بھی مضمون شامل کیا جائے۔(بنتِ اصغر،ملتان) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کافی معلوماتی میگزین ہے،اس میں مختلف طرح کے مضامین ہوتے ہیں تو یوں ایک ہی کتاب میں مختلف عنوانات کے متعلق معلومات مل جاتی ہے۔ مزید یہ کہ گزارش ہے کہ اس میں اسلام کے مطابق جو سائنٹفک تھیوری ہے وہ بتائی جائے اور جو تھیوری اسلام کے مطابق نہیں ہے وہ بھی بتائی جائے تاکہ لوگ سائنس کی غلط knowledge پر یقین رکھنے سے خود کو بچا سکیں۔(بنتِ حنیف،کراچی) (8)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کا بہت شوق ہے، یہ علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔(بنتِ محمد افسر علی، کراچی) (9)ماشآءَ اللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت بہت اچھا میگزین ہے، اس سے ہر ماہ دلچسپ معلومات سیکھنے کو ملتی ہے۔(بنتِ اشرف عطاریہ، سمندری، پنجاب)
Comments