حروف ملائیے
|
پ |
ہ |
ی |
ئ |
ے |
ت |
ر |
خ |
و |
|
م |
ق |
ن |
م |
ا |
ط |
چ |
ل |
ز |
|
ق |
ر |
ذ |
ص |
ح |
چ |
ک |
ل |
ا |
|
د |
آ |
ن |
ح |
د |
ب |
ت |
ش |
س |
|
س |
ن |
ل |
ی |
و |
ق |
ت |
ن |
د |
|
ژ |
ب |
ر |
ہ |
ا |
ن |
ب |
ط |
ف |
|
ث |
ص |
ڈ |
غ |
ح |
ض |
ا |
د |
ب |
|
ذ |
ک |
ر |
ۃ |
آ |
ؤ |
غ |
ح |
ھ |
پیارے بچو!مسجد اللہ تعالیٰ کا مقدس گھر ہے۔ جب بھی مسجد میں جانے کی سعادت حاصل ہو یہ بات ذہن میں ضرور ہونی چاہیے کہ یہ بہت پاکیزہ اور عظمت والی جگہ ہے۔ یہاں آکر شور کرنا، زور زور سے باتیں کرنا، دوڑنا، کھیلنا یا دوسرے نمازیوں کو تنگ کرنا اچھی بات نہیں بلکہ گناہ ہے۔ مسجد میں دوستوں کے ساتھ ہنسی مذاق یا شور کرنے سے کسی کی نماز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ کوئی قرآنِ کریم پڑھ رہا ہوگا، کوئی ذکر کر رہا ہوگا اور کوئی اللہ تعالیٰ کے سامنے نماز میں کھڑا ہوگا ایسے میں آپ کا معمولی سا شور کسی کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔اس لیے مسجد میں خاموشی اور ادب کے ساتھ وقت گزارنا چاہیے۔پیارے بچو!یاد رکھو! اچھا بچہ وہ ہے جو مسجد کے آداب کا خیال رکھے، نمازیوں کو تکلیف نہ دے اور اللہ تعالیٰ کے گھر کا احترام کرے۔
اللہ پاک ہمیں مسجد کا ادب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
آپ نے اوپر سے نیچے، دائیں سے بائیں حُروف ملاکر پانچ الفاظ تلاش کرنے ہیں جیسے ٹیبل میں لفظ ”احد“ تلاش کر کے بتایا گیا ہے۔ تلاش کیے جانے والے5الفاظ یہ ہیں: (1)ادب(2)خلل (3)وقت (4)ذکر(5)مقدس۔
Comments