شوہر تنگ کرتا ہو تو


کیسی ہی بیماری ہو شفا ملے

اَللّٰهُمَّ اَنْتَ الْبَاسِطُ

سوبار اوّل آخر تین بار دُرود شریف پڑھ کر مریض اپنی دَوا اور پانی کی بوتل پر دَم کرلےاور ضرورت کے مطابق استعمال کرے، کیسی ہی بیماری ہو اللہ کریم کے فضل سے شفا ملے گی ۔

نوٹ: ضرورتاً پانی میں دوسرا پانی ملاتے رہئے ۔ مریض نہ پڑھ سکے تو کوئی اور بھی پڑھ کر دوا اور پانی پر دم کر کے دے سکتا ہے۔

امیرِاہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری

4رمضانِ کریم1446ھ5-3-25

کمر درد کا وظیفہ

يَااَللَّهُ يَاحَكِيْمُ

21 مرتبہ

کمر پر ہاتھ رکھ کر پڑھیں، اِن شآءَ اللهُ الكریم درد میں جلد آرام آجائے گا۔(شِفا ملنے تک روزانہ پڑھنا ہے )(مدنی مذاکرہ ، 27 جون 2025ء)

نوٹ: وِرد کے اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھنا ہے۔

جس مرض کا علاج نہ ملتابو

يَالَطِيْفُ

11 سوبار

اوّل آخِر 11 مرتبہ دُرُودِ ابراہیم پڑھ کر پانی پر دَم کر کے مریض پانی پی لے جیسی ہی گمبھیر (خطرناک) بیماری ہو اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم شفا ملے۔

دوسرا بھی پڑھ کر پلا سکتا ہے۔( مدّت : شفا ملنے تک )

امیرِاہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری

10رمضانِ کریم1446ھ25-3-11

شوہر تنگ کرتا ہو تو

يَالَطِیْفُ يَاوَدُوْدُ

بیوی کھانا پکاتے، دودھ ابالتے، چائےبناتے،آٹا گوندھتے ہوئے الغرض کھانے پینے کی چیزیں تیار کرتے ہوئے پڑھتی رہے۔ موقع ملے تو دم بھی کرتی رہے، دم نہ بھی کر سکے تو حرج نہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الکریم شوہر محبّت کرنے لگے گا ، گھر کے جھگڑے ختم ہو جائیں گے۔

مدّت: تاحصولِ مقصد

تاکید : شوہر کو ہر گز نہ بتائے ورنہ ناراضی بڑھ سکتی ہے۔

امیرِاہلِ سنّت مولانا الیاس عطار قادری

(مدنی مذاکرہ 30جون2025ء)


Share