متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)


شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مولانا محمد افضل عطاری مدنی: اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بہترین میگزین ہے، اس میں ہر ماہ کے حوالے سے بہترین موضوعات شامل کیے جاتے ہیں، یہ اسلامی دینی معلومات کا خزانہ ہے، 2017ء سے یہ شروع ہوا تھا اَلحمدُ لِلّٰہ! میرے موبائل میں اس کے سب شمارے ڈاؤن لوڈ ہیں، کافی پڑھ چکا ہوں۔

متفرّق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہماری عِلمی ضَرورت کو پورا کررہا ہے، اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، دعوتِ اسلامی کا یہ بڑا اَحسن اِقدام ہے۔(محمد وارث، بلوچستان) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی بَرَکت سے علمِ دین میں خوب اضافہ ہورہا ہے، بِالخصوص ”دارُالافتاء اہلسنت“ اور ”احکامِ تجارت“ کے مضامین سے۔(غلام نبی، لاڑکانہ، سندھ) (4)مَاشآءَ اللہ !ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، اس کے ذریعے ہمیں بُز ُرگوں کے اَعراس کا عِلم بھی ہوتا ہے اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(عبدالجبار عطاری، پاکپتن شریف)(5)الحمدُ للہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے کی سعادت مل رہی ہے، اس کے مضامین بہت ہی پیارے ہوتے ہیں، اس میں ہر بار مختلف صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں پڑھ کر بہت اچّھا لگتا ہے اور دل سے یہ دُعا نکلتی ہے کہ اللہ پاک ہمیں ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔(رباب شیخ، سندھی کالونی، دھابیجی، سندھ) (6)مجھے بچّوں کے مضامین پڑھنے میں بہت مزہ آتا ہے اور اس سے معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔(بنتِ عبدالستار، کراچی) (7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچّھا ذریعہ ہے نیکیوں میں لگانے کا، مجھے مضمون ”اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے“ بہت اچّھا لگتا ہے۔ (حرا غضنفرعلی، شیخوپورہ، لاہور)(8)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”مدنی مذاکرے کے سُوال جواب“ اور ”دارُ الافتاء اہلسنت“ کے مضامین بہت اچّھے لگتے ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔(بنتِ شاہد، لاہور) (9)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ والا ٹاپک بہت پسند ہے، اس سے ہمیں گھر بیٹھے ضَرورت کے مسائل کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔(بنتِ امیر حمزہ، سمندری، پنجاب) (10)مَاشآءَ اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بہت اچّھا میگزین ہے، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میرا مشورہ یہ ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے قارئین کو وابستہ رکھنے کے لیے اس میں مزید کچھ ایکٹیوٹیز شامل کی جائیں جن سے قارئین اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں رابطہ قائم رہے۔(بنتِ اسلم، لاہور)


Share