(1)بے عملی کے باوجود دوسروں کو نیکی کی دعوت دینےکا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل یہ جملہ بولا جاتا ہے کہ ”ہم تو خود گنہگار ہیں دوسروں کو کیا نیکی کی دعوت دیں۔“مجھے یہ رہنمائی چاہیے تھی کہ اس جملے کی کیا حقیقت ہے؟ کیا دوسروں کو نیکی کی دعوت دینے کے لیے خود کا باعمل ہونا ضروری ہے؟یا خود کے عمل میں کمزوری ہونے کے باوجود بھی دوسروں کو نیکی کی دعوت دے سکتے ہیں؟ تفصیلا ً رہنمائی فرمادیں۔
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
(2)سلام کے ثواب کی جوابِ سلام کے ثواب سے زیادتی کی حکمت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ سلام کرنے والے کو زیادہ نیکیاں ملتی ہیں،جبکہ سلام کا جواب دینے والے کو کم۔ حالانکہ سلام کرنا سنت اور جواب دینا واجب ہے،اور واجب کا ثواب سنت سے زیادہ ہوتا ہے۔لیکن یہاں سنت کا ثواب واجب سے زیادہ ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
(3)ایک فقیرِ شرعی کو ایک سے زائد قسموں کے کفارے دینے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ قسم کے کفارے میں ایک فقیرِ شرعی کو ایک دن میں ایک ساتھ ایک ہی صدقۂ فطر کی مقدار دی جا سکتی ہے، اس سے زیادہ دینا درست نہیں۔اب سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص پر ایک سے زائد قسم کے کفارے لازم ہوں، تو کیا ایک ہی دن میں ایک ہی فقیرِ شرعی کو ہر کفارے کے بدلے علیحدہ علیحدہ صدقۂ فطر دیا جا سکتا ہے؟یعنی ایک فقیر کو پہلے کفارے کا صدقۂ فطر دینے کے بعد، اسی دن دوسرے کفارے کی نیت سے دوسرا صدقۂ فطر بھی دیا جا سکتا ہے یا نہیں؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
(4)چار رکعت والی نماز میں قعدہ اخیرہ کے بعدسہواً پانچویں رکعت میں کھڑا ہونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ اگر کوئی شخص چار رکعت والی نماز میں قعدہ اخیرہ مکمل کرنے کے بعد سلام پھیرنے کی بجائے بھولے سے پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہوجائےاور پانچویں کا سجدہ کرنے کے بعد یاد آئے، تواس کے لئے کیا حکم ہے؟کیا سجدہ سہو کرکے سلام پھیر سکتا ہے؟یا پانچویں رکعت کےبعد چھٹی رکعت ملانا بھی لازم ہے؟اگر لازم ہے، تو چھٹی رکعت نہ ملانے کی وجہ سے اس نماز کو دوبارہ پڑھنا ضروری ہے؟
Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* نگران مجلس تحقیقات شرعیہ، دارالافتاء اہل سنت، فیضان مدینہ کراچی
Comments