متفرق تاثرات و تجاویز(اقتباسات)


شخصیات کے تأثرات(اقتباسات)

(1)مولانا عبدالمالک عطّاری مدنی (امام و خطیب زہرا مسجد، ملتان): اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں موقع محل کے موافق بہت عمدہ تحریریں شامل کی جاتی ہیں۔ تقریباً ہر شعبہ کے فرد کے لیے اس میں مضامین شامل کیے جارہے ہیں، اللہ پاک ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی مجلس کو خوب خوب ترقیاں عطا فرمائے۔آمین

متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)

(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مختلف موضوعات پر بہت ہی دل چسپ معلومات ملتی ہیں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے سے دیگر کتابوں کا مطالعہ کرنے کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔(عدنان بخش، کراچی)

(3)ہر ماہ کوشش ہوتی ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پورا پڑھوں، اس کے سارے ہی مضامین قابلِ تعریف ہیں بالخصوص مجھے سب سے اچھا ”دارالافتاءاہلِ سنّت“ لگتا ہے۔ (محمد منیر عطاری، اٹک پنجاب)

(4)الحمدُ للہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے، دل کو سکون ملتا ہے اور اس سے ہمیں ہر مہینے کی اہمیت کا بھی پتا چلتا ہے، اس میں بچوں کے مضامین مجھے بہت اچھے لگتے ہیں۔(علی، فیصل آباد)

(5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین کا خزانہ ہے۔(عبد الصمد، نیو کراچی)

(6)اس ماہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں جو ”سفرنامہ“ شامل کیا گیا ہے وہ مجھے بہت پسند آیا۔(ہنزہ، نور پور سیتھی، پنجاب)

(7)ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھ کر معلومات میں کافی اضافہ ہوتا ہے، اس کی ایک یہ خصوصیت بہت اچھی لگتی ہے کہ اس میں تقریباً ہر عمر کے افراد کے لیے دل چسپی کا سامان موجود ہے، اس کو خوب عام کرنا چاہیے۔(اُمِّ عبدالرحمٰن، کراچی)

(8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ اسلامی معلومات، حکمت کے انمول موتیوں اور دل چسپ واقعات کا ایک بیش قیمت خزانہ ہے، اس میگزین کے تمام مضامین نہایت عمدہ ہیں اور قارئین کے علم میں اضافہ کرتے ہیں۔ (بنتِ صادق عطاریہ)

(9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں ہر ماہ بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، اس ماہ کے شمارے کے سارے ہی مضامین بہت اچھے تھے۔ مجھے ایک مشورہ بھی دینا تھا کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ”قیامت کے احوال“  پر مضامین شامل کیے جائیں کہ قیامت کس طرح آئے گی؟ کیسے آئے گی؟ وغیرہ وغیرہ۔ (بنتِ عبد الحمید، کراچی)

(10)ماہنامہ فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کی ایک عظیم کاوش ہے، اس میں مجھے سلسلہ ”اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے“ بہت اچھا لگتا ہے۔(بنتِ شرافت حسین، شیخوپورہ، پنجاب)


Share