بچوں اور بچیوں کے 6 نام

بچّوں اور بچیوں کے 6 نام


سرکارِمدینہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا : آدمی سب سے پہلا تحفہ اپنے بچّے کو نام کا دیتا ہے لہٰذا اُسے چاہئے کہ اس کا نام اچھا رکھے۔

(جمع الجوامع ، 3/  285، حدیث : 8875)یہاں بچّوں اور بچیوں کے لئے6 نام ،ان کے معنیٰ اور  نسبتیں پیش کی جارہی ہیں ۔

بچوں کے 3 نام

نام

پکارنے کے لئے

معنیٰ

نسبت

محمد

باقِر

علم کے گہرے راز کھولنے والا

اہلِ بیت  کے چشم و چراغ  کا  لقب

محمد

وارِث

مددگار ، حمایتی

مشہور صوفی بُزرگ حضرتِ سیِّدُنا وارث شاہ رحمۃ اللہ علیہ کا مبارک نام

محمد

مُظَفَّر

کامیابی

امامِ علم و فن خواجہ مظفر حسین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کا مبارک نام

بچیوں کے 3  نام

نام

معنیٰ

نسبت

اُمَامَہ

ارادہ کرنے والی

نواسیِ رسول   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کا بابرکت نام

سائِرہ

سیر کرنے والی

صحابیہ رضی اللہ عنہا کا بابرکت نام

رابِعہ

شفقت کرنے والی

مشہور ولیّہ خاتون  رحمۃ اللہ علیہا کا بابرکت نام

(جن کے ہاں بیٹے یا بیٹی کی ولادت ہو وہ چاہیں تو ان نسبت والے 6 ناموں میں سے کوئی ایک نام رکھ لیں۔)


Share