DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 65 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
65

اِنَّ عِبَادِیْ لَیْسَ لَكَ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنٌؕ-وَ كَفٰى بِرَبِّكَ وَكِیْلًا(۶۵)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک جو میرے بندے ہیں ان پر تیرا کچھ قابو نہیں ، اور تیرا رب کافی کارساز ہے ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ عِبَادِیْ:بیشک میرے بندے۔} اللّٰہ تعالیٰ نے ابلیس سے ارشاد فرمایا کہ تجھے مہلت اور اختیار دیا گیا کہ تو میری مخلوق کو گمراہ کردے اور اپنے جال میں  پھنسائے مگر میرے وہ بندے جو اصحابِ فضل وصلاح ہیں  جیسے انبیاء عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام انہیں  میں  تجھ سے محفوظ رکھوں  گا اور شیطانی مکرو فریب اور وَساوِس ان سے دور کروں  گا۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۶۵، ۳ / ۱۸۲، ملخصاً)

انبیاءِ کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام گناہوں  سے معصوم اور اولیاء کرام محفوظ ہوتے ہیں :

            انہی آیات کی بنا پر انبیاءِ کرام  عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے بارے میں  مسلمانوں  کا عقیدہ ہے کہ وہ معصوم ہیں  اور انہی کو سامنے رکھ کر علماء نے فرمایا ہے کہ اولیاءِ کرام رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْبھی گناہوں  سے محفوظ ہوتے ہیں  کہ اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّکے خاص بندوں  میں  وہ بھی شامل ہیں ۔ 

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links