Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Ash Shams Ayat 1 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(26) | Tarteeb e Tilawat:(91) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(15) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(69) | Total Letters:(250) |
{وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا: سورج اور اس کی روشنی
کی قسم۔} یعنی سور ج کی قسم جبکہ اس کی روشنی ظاہر ہو۔اس
سورت میں اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کی
عظمت اور معبود ہونے میں اپنی وحدانیّت کا اظہار کرنے کے لئے
متعدد چیزوں کی قسم ارشاد فرمائی ہے اور یہ چیزیں ایسی
ہیں کہ ان کے ساتھ مخلوق کے عظیم مَنافع وابستہ ہیں اور ان
میں غور و فکر کر کے ہر انسان اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی وحدانیّت کے بارے میں جان سکتا
ہے۔( خازن ، الشّمس ، تحت الآیۃ : ۱، ۴ / ۳۸۱، صاوی، الشّمس، تحت الآیۃ: ۱، ۶ / ۲۳۶۹، تفسیرکبیر،
الشّمس، تحت الآیۃ: ۱، ۱۱ / ۱۷۳، ملتقطاً)
{وَ الْقَمَرِ اِذَا
تَلٰىهَا: اور چاند کی جب وہ اس
کے پیچھے آئے۔} یعنی چاند کی قسم جب وہ سورج غروب ہونے کے بعد نکل آئے ۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.