Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 52 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
52

یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ فَتَسْتَجِیْبُوْنَ بِحَمْدِهٖ وَ تَظُنُّوْنَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا(52)
ترجمہ: کنزالایمان
جس دن وہ تمہیں بلائے گا تو تم اس کی حمد کرتے چلے آؤ گے اور سمجھو گے کہ نہ رہے تھے مگر تھوڑا


تفسیر: ‎صراط الجنان

{یَوْمَ یَدْعُوْكُمْ: جس دن وہ تمہیں  بلائے گا۔} یعنی جس دن اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں  قبروں  سے میدانِ قیامت کی طرف بلائے گا تو تم سب اپنے سروں  سے خاک جھاڑتے چلے آؤ گے اور اس وقت سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ کہتے اور یہ اقرا رکرتے ہوئے آؤ گے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہی پیدا کرنے والا اور مرنے کے بعد اُٹھانے والا ہے اور قیامت کے کٹھن اَوقات کی وجہ سے یا اس کے مقابلے میں  تم سمجھو گے کہ دنیا میں  یا قبروں  میں  تمہارا قیام بڑا مختصر تھا۔( خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳ / ۱۷۷، مدارک، الاسراء، تحت الآیۃ: ۵۲، ص۶۲۶، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links