Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Al Isra Ayat 25 Translation Tafseer

رکوعاتہا 12
سورۃ ﰋ
اٰیاتہا 111

Tarteeb e Nuzool:(50) Tarteeb e Tilawat:(17) Mushtamil e Para:(15) Total Aayaat:(111)
Total Ruku:(12) Total Words:(1744) Total Letters:(6554)
25

رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا فِیْ نُفُوْسِكُمْؕ-اِنْ تَكُوْنُوْا صٰلِحِیْنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلْاَوَّابِیْنَ غَفُوْرًا(25)
ترجمہ: کنزالایمان
تمہارا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے دلوں میں ہے اگر تم لائق ہوئے تو بےشک وہ توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{رَبُّكُمْ اَعْلَمُ: تمہارا رب خوب جانتا ہے۔} آیت کا مفہوم اپنے اِطلاق پر بھی ہے اور والدین کی خدمت کے حوالے سے لیں  تو معنی یہ ہوگا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ خوب جانتا ہے کہ تمہارے دلوں  میں  والدین کی اطاعت کا کتنا ارادہ ہے اور اُن کی خدمت کا کتنا ذوق ہے۔ ہاں  اگر یہ ہوا کہ  تمہارے دلوں  میں  توماں  باپ کی خدمت کا شوق تھا لیکن اس کا موقعہ نہیں  ملا تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس پر پکڑ نہ فرمائے گا کیونکہ وہ ارادوں  اور نیتوں  کوجانتا ہے اور یونہی تم واقعی نیک تھے اور اس کے باوجود  تم سے والدین کی خدمت میں  کوئی کمی واقع ہوگئی اور تم نے توبہ کرلی تو اللّٰہ تعالیٰ تمہاری توبہ قبول فرمالے گا کیونکہ وہ بخشنے والا ہے۔( مدارک، الاسراء، تحت الآیۃ: ۲۵، ص۶۲۱، خازن، الاسراء، تحت الآیۃ: ۲۵، ۳ / ۱۷۱-۱۷۲، ملتقطاً)

            یہاں  یہ یاد رہے کہ حقوقِ والدین میں  اگر کوئی کمی ہوئی تو جب تک اس کی تَلافی ممکن ہو تلافی بھی کرنا ضروری ہے جیسے اگر ان کا دل دکھایا تو ان سے معافی مانگنا بھی ضروری ہے۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links