کیا ولیمے میں جانور ذبح کرنا ضروری ہے؟ مع دیگر سوالات

(1)کیا ولیمے میں جانور ذبح کرنا ضروری ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عقیقہ کی طرح ولیمہ میں بھی جانور ذبح کرنا ضروری ہے یا بغیر جانور ذبح کیے دیگر کھانوں کے ساتھ بھی ولیمہ کی سنت ادا ہوجائے گی؟اور جو حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ: ”ولیمہ کرو،اگرچہ ایک بکری ہی سے ہو۔“ کیا اس سے ولیمہ میں جانور ذبح کرنے کا ضروری ہونا ثابت نہیں ہوتا؟اس حدیث شریف کی وضاحت بھی فرمادیں۔

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

(2)قبروں پر آرٹیفیشل پھول اور لڑیاں وغیرہ ڈالنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عیدین اور شب براءت وغیرہ کے موقع پر بعض لوگ اپنے مرحومین کی قبروں پر آرٹیفیشل پھول اور لڑیاں وغیرہ ڈالتے ہیں کیا یہ قبروں پر ڈال سکتے ہیں؟

نوٹ:یہ آرٹیفیشل پھول اور لڑیاں قبروں پر ہی پڑے پڑے خراب و ناکارہ ہوجاتی ہیں اور بعد میں ان کو کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے۔

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

(3)لقطے کی رقم غریب سید زادے کو دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید کے پاس لقطے کی رقم موجود ہے،جس کی مالیت 4650 روپے ہے،یہ رقم اسے اپنی دکان کے باہر سے ملی تھی، اس نے یہ رقم مالک کو دینے کی نیت سے اٹھا ئی تھی اور اس نے مالک کو تلاش کیا یعنی اپنی دکان میں موجود ملازمین، گاہکوں،اور پڑوسی دکانداروں سے پوچھا لیکن کافی تلاش کے باوجود ان پیسوں کا مالک نہیں ملا،اورمالک کو تلاش کرتے ہوئے تقریباً اڑھائی ماہ ہوچکے ہیں۔ اب اسے ظنِ غالب ہوچکا ہے کہ مالک اب اپنی رقم کو تلاش نہیں کرتا ہوگا۔ زید اس رقم کو صدقہ کرنا چاہتاہے۔اس کی دکان پر ایک غریب سید صاحب ملازمت کرتے ہیں تو کیا زید یہ رقم غریب سید زادے کو دے سکتا ہے ؟

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

(4)کیا ٹیکسٹ میسج کے سلام کا جواب لکھ کر دینا لازم ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص کسی کو ٹیکسٹ میسج کے ذریعے عربی یا اردو رسم الخط میں ”السلام علیکم“ لکھ کر بھیجے، تو کیا اس کا تحریری طور پر وعلیکم السلام لکھ کر جواب دینا شرعاً لازم ہے؟

Fatwa QAتفصیلی جواب پڑھنے کے لیے وزٹ کریں:

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* شیخ الحدیث و مفتی دارُالافتاء اہلسنت لاہور


Share