بزرگانِ دین کے مبارک فرامین
باتوں سے خوشبو آئے
اچھا ہمنشین بنائیے:
نیک ساتھی تنہائی سے بہتر ہے، اور تنہائی بُرے ساتھی سے بہتر ہے۔ (فرمانِ ابو درداء رضی اللہ عنہ)
(روضۃ العقلاء، ص 101)
کمینوں کا ہتھیار:
کمینوں کا ہتھیار بد کلامی ہے۔ (فرمانِ محمد بن علی رحمۃُ اللہ علیہ) (صفۃ الصفوۃ، 2 / 77)
بڑی سزا:
انسان کے لیےسب سے بڑی سزا یہ ہے کہ اسے اپنی خامی نظر نہ آئے کیونکہ جو اپنی خامی نہیں جانتا وہ اسے دور بھی نہیں کرسکتا ۔ (فرمانِ ابو حاتم رحمۃُ اللہ علیہ) (روضۃ العقلاء، ص 22)
احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی:
ذرّے ذرّے کا علم:
روزِ اول آفرینش سے روزِ قیامت تک جو کچھ ہوا اور ہونے والا ہے ایک ایک ذرّے کا علم تفصیلی حضور کو عطا ہوا، شرق و غرب میں، سمٰوٰت و ارض میں، عرش و فرش میں کوئی ذرّہ حضور کے علم سے باہر نہیں۔
(فتاویٰ رضویہ، 15/ 275)
اہلِ ایمان کا ہتھیار:
دعا سلاحِ اہلِ ایمان ہے، دُعا جالبِ امن و امان ہے، دعا نورِ زمین و آسمان ہے، دعا باعثِ رضائے رحمٰن ہے۔
(فضائلِ دعا، ص 110)
میاں بیوی میں جدائی شیطانی کام ہے:
زن و شو (عورت و شوہر)میں جدائی ڈالنا شیطان کا کام ہے۔(فتاویٰ رضویہ، 23/ 329)
عطار کا چمن کتنا پیارا چمن:
مرضِ لا علاج کاعلاج ولایت کی دلیل نہیں:
لا علاج مریضوں کا علاج کر دینے سے کوئی ولی یا بزرگ نہیں بن جاتا، شفا دراصل منجانب اللہ ہے اب اس کا سبب کوئی ڈاکٹر بنے یا عامل۔(دیکھیے: مدنی مذاکرہ، 5 جمادی الاخریٰ ، 1438)
ضروری آگاہی:
زوجہ فوت ہو جائے تو شوہر یا کوئی اور اس کے جہیز وغیرہ کا تنہا مالک یا حقدار نہیں ہو سکتا بلکہ وہ سارا سامان جو عورت کی ذاتی ملکیت تھا، اس کے مرنے کے بعد شرعی قانون کے مطابق ورثاء میں تقسیم ہو گا ۔
(مدنی مذاکرہ، 6 رمضان المبارک، 1437)
قبولیت کا مدار پابندیِ شریعت پر ہے:
قبولیت کا دارو مدار تو شریعت و سنت کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے اور اس کی مکمل پاسداری کرنےمیں ہے۔(دیکھیے:مدنی مذاکرہ، 5جمادی الاخریٰ، 1438)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی
Comments