متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(1)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک ایسا علمی، روحانی اور اصلاحی پلیٹ فارم ہے جو اپنے ہر قاری کے دل میں عشقِ مصطفیٰ کی شمع فروزاں کرنے میں مصروفِ عمل ہے، الحمدُللہ عرصہ دراز سے اس بابرکت میگزین کے مطالعے کا سلسلہ جاری ہے، نیز اس کے سلسلہ ”نئے لکھاری“ میں مضامین لکھنے کی سعادت بھی میسر آتی رہتی ہے۔(ضمیر احمد قادری، لاہور) (2)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے گزارش ہے کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں قسط وار ایک مضمون شامل کیا جائے جس میں ہر ماہ ایک ملک کے بارے میں بتایا جائے کہ وہاں دعوتِ اسلامی کا کام کب شروع ہوا، کس طرح شروع ہوا، اب تک وہاں کتنے مراکز بن چکے ہیں وغیرہ وغیرہ ایکٹیوٹیز شامل کی جائیں۔(محمد حسین عطاری، فیصل آباد) (3)ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت زبردست میگزین ہے، مارچ کا شمارہ پڑھا، بہت زبردست لگا اور الحمدُللہ علم میں اضافہ بھی ہوا۔ (فیضان علی، کامرہ، اٹک، پنجاب) (4)ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2026ء کا مطالعہ جاری ہے، اس کے مضامین بہت اچھے ہیں، مجھے اس میں ”اسلام کا تربیتی نظام“ مضمون بہت اچھا لگا، اس ماہنامہ میں اس طرح کے مضامین کا اضافہ ہونا چاہیے۔(محمد محسن، ڈیرہ اسماعیل خانKPK)(5)مَاشآءَ اللہ! ماہنامہ فیضانِ مدینہ معلومات کا بھرپور خزانہ ہے، اس میں صحابۂ کرام رضی اللہُ عنہم کی سیرت کے ٹاپک مجھے بہت اچھے لگتے ہیں، ان سے عشقِ صحابہ میں اضافہ ہوتا ہے۔(بنتِ شرافت حسین، شیخوپورہ، پنجاب) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، خاص طور پر اس کے مضمون ”اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل“ سے ہمیں گھر بیٹھے ضرورت کے مسائل سیکھنے کو مل رہے ہیں، اگر ان کے صفحات بڑھا دیے جائیں تو دل باغ باغ ہوجائے گا۔ (بنتِ لیاقت، مدرسہ فیضان پیر سیّد وارث شاہ) (7)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مضمون ”آخری نبی کا پیارا معجزہ“ بہت اچھا لگا، الحمدُ للہ اس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔(بنتِ صلاح الدین، لیاقت پور، رحیم یار خان، پنجاب)(8)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا ہر سلسلہ اپنی مثال آپ ہے، مدنی مذاکرہ، دارالافتاء اہلسنّت، احکامِ تجارت، اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل اور اصلاحی تربیتی مضامین علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔(بنتِ محمود احمد) (9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ وقتاً فوقتاً پڑھنے کی سعادت حاصل ہوتی ہے، اس کا ہر مضمون بہت پیارا اور معلوماتی ہوتا ہے، اس میں ہر مہینے کے لحاظ سے بہت ہی پیاری معلومات شامل کی جاتی ہے، اس میں موجود ”بچوں کے مضامین“ بھی میرے بچوں کو بہت پسند ہیں۔(اُمِّ حسنین عطاریہ)
Comments