امتحان میں کامیابی کے لئے

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2025ء

امتحان میں کامیابی کے  لئے

سُورةُ الْاِخْلَاص

16 بار

(اوّل آخِر ایک بار دُرودِ پاک)

روزانہ ہر نماز کے بعد باوُضو پڑھ کر دُعا کیجئے۔ یہ عمل نوکری یا ملک سے باہر جانے کے انٹرویو میں کامیابی کے لئے بھی مفید ہے، بشر طیکہ کہیں بھی جھوٹ اور شریعت کی خلاف ورزی نہ ہو۔(مدت: کام پورا ہونے تک)

B.P ہو یا شوگر

سُورهٔ قَدْر و سُورهٔ کَوْثَر

تین تین بار پڑھ (یا پڑھوا) کر پانی پر دم کر کے پئیں اِن شآءَ اللہُ الکریم B.P ہو یا شوگر آپ نارمل ہو جائیں گے۔(مدّتِ علاج: شِفا ملنے تک روزانہ ایک بار)

بیمار صحت یاب ہو

جو بيمار ہو وه یَاحَیُّ 1000 بار (اوّل آخِر ایک بار دُرودِ پاک) پڑھے اِن شآءَ اللہُ الکریم صحت یاب ہوگا۔(شِفا ملنے تک روزانہ پڑھنا ہے)

گھر میں جھگڑے ہوتے ہوں تو

یَاوَدُوْدُ    یَاسَلَامُ

ہر نماز کے بعد 100 بار روزانہ پڑھئے اِن شآءَ اللہُ الکریم گھر میں محبت بھری فضا قائم ہوگی۔(اوّل آخِر ایک بار دُرودِ پاک پڑھنا ہے،تاحصولِ مراد وظیفہ جاری رکھنا ہے)


Share