اے دعوتِ اسلامی تری دھوم مچی ہے
دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں
*مولانا حسین علاؤالدین عطّاری مدنی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2025ء
ڈھاکہ کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں سنّتوں بھرا اجتماع
خلیفۂ امیر اہل سنّت نے خصوصی بیان کیا
بنگلہ دیش ڈھاکہ کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں اجتماع کا اِنعِقاد کیا گیا جس میں میمن اور بزنس کمیونٹی سمیت دیگر شعبہ جات سے وابستہ عاشقانِ رسول شریک ہوئے جبکہ رکنِ شوریٰ عبد المبین عطّاری اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔ اجتماع میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطّاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شان و عظمت اور اِطاعتِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر میمنی زبان میں سنّتوں بھرا بیان کیا۔ دورانِ بیان خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت نے اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اِطاعت میں نیک اعمال کرنے اور گُناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔ اس کے علاوہ شرکا کو مدرسۃُ المدینہ میں داخلہ لے کر دُرست مخارج کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع کے آخِر میں صلوٰۃ و سلام اور دُعا کا سلسلہ ہوا۔
منگووال میں جامعۃُ المدینہ کا افتتاح
افتتاحی تقریب میں حاجی اظہر عطّاری کا بیان
گجرات پنجاب کے علاقے منگووال میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃُ المدینہ کا افتتاح ہوا۔ اس سلسلے میں اجتماع کا اِنعِقاد کیاگیا جس میں علمائے کِرام، تاجر حضرات، مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات، مقامی عاشقانِ رسول، جامعۃُ المدینہ کے طلبہ و اساتذۂ کِرام اور ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہر عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو علمِ دین سیکھنے، نیک اعمال کرنے، سنّتوں پر عمل کرنے اوراپنے بچّوں کو عالم و حافِظ بنانے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے منگووال غربی کے مدارسُ المدینہ میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبۂ کرام میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
سینٹرل جیل میرپور خاص میں تقسیمِ اسناد اجتماع
قر اٰن کی فضیلت پر حاجی ایاز عطّاری کا بیان
سندھ کے شہر میرپور خاص میں قائم سینٹرل جیل میں فیضانِ قر اٰن فاؤنڈیشن کے تحت تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں جیل سپرنٹنڈنٹ محمد اشفاق کلہوڑو، جیل اسٹاف اور قیدیوں نے شرکت کی جبکہ شعبہ کے نگران، صوبائی ذمّہ دار اور میرپور خاص کے ذمّہ داران بھی شریک ہوئے۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمدایاز عطّاری نے قراٰنِ پاک کی تِلاوت کرنے کی فضیلت پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے اور درودِ پاک پڑھنے کا ذہن بھی دیا۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ محمد اشفاق کلہوڑونے فیضانِ قر اٰن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا اور جیل میں رہتے ہوئے قراٰنِ کریم کی تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ اِس جیل میں ناظرہ قراٰن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ قیدیوں کو درسِ نِظامی (عالم کورس) کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
مفتی عبد النبی حمیدی صاحب کے 40ویں کے موقع پر ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد، حاجی عبد الحبیب عطّاری نے بیان فرمایا
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہانسبرگ (Johannesburg) ساؤتھ افریقہ میں مرحوم مبلغِ دعوتِ اسلامی مفتی عبدالنبی حمیدی صاحب کے 40ویں کے موقع پر ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماع میں شیخ الحدیث افتخار احمد قادری صاحب سمیت دیگر علمائے کِرام، مختلف مساجد کے امام صاحبان، بزنس کمیونٹی اور مختلف اسلامی بھائی موجود تھے۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مفتی صاحب کی دینی و تحریری خدمات کو بیان کیا۔ آخِر میں فاتحہ، دُعا اور صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبے SEP کے تحت کورسز مکمل کرنے
والوں کے درمیان ”تقسیمِ اسناد تقریب“ کا انعقاد
طلبہ کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے FGRF دعوتِ اسلامی نے ایک ذیلی ڈپارٹمنٹSkills Enhancement Program قائم کیا ہے جس میں طلبہ کو انگلش لینگویج،عربی لینگویج اور کمپیوٹر کے مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔ حالیہ دِنوں میں یہ کورسز مکمل کرنے اور پاس آؤٹ ہونے والے اسٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دینے کے لیے 28 اپریل 2025ء کو دھورا جی کالونی کراچی کے مقامی ہال میں ”Certificate Distribution Ceremony“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری، ڈائریکٹرSEP، ہیڈ آف ایپلی کیشن پرائیویٹ کمپنی، نجی بینک آفیسرز، ٹیچرز، FGRF کے اسلامی بھائیوں سمیت اسٹوڈنٹس اور سرپرست موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد SEP کے اسٹوڈنٹس نے مختلف ایکٹیویٹیز میں حصہ لیا اور بیانات کرتے ہوئے اپنی کامیابیوں سے متعلق حاضرین کو بتایا۔تقریب میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے بھی اظہارِ خیال کیا اور سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو مبارکباد پیش کی۔ رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ تمام اسٹوڈنٹس اپنی دُنیاوی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خوب دینِ متین کا کام کریں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف
دینی و فلاحی کاموں کی جھلکیاں
*سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں شعبہ خدّامُ المساجد و مدارسُ المدینہ کے تحت مسجد کا افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شخصیات و عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی اسد عطّاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچّوں کو عالم و حافِظ بنانے اور انہیں خود بھی دینِ متین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا۔ *یوکے نارتھ ویسٹ ریجن کے ٹاؤن بلیک برن (Blackburn) کے مقامی کمیونٹی سینٹر میں دعوتِ اسلامی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےتحت ایک میٹ اپ ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولز سمیت مقامی اِداروں کے اسٹوڈنٹس کی شرکت ہوئی۔ رکنِ شوریٰ عبدالوہّاب عطّاری نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس و دیگر اسلامی بھائیوں کونوجوانی کی زندگی میں گُناہوں سے بچتے ہوئے قبرو آخرت کی تیّاری کرنےکا ذہن دیا۔ *سندھ کے شہر پڈعیدن میں جامعۃُ المدینہ کے نئے کیمپس کا افتتاح ہوا۔افتتاحی تقریب میں رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطّاری نے دعوتِ اسلامی کا تعارُف پیش کیا اور شرکا کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ *ملکہ کوہسار مری پنجاب میں قائم بار ایسوسی ایشن میں رابطہ برائے وکلاء(دعوتِ اسلامی) کے تحت محفل نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن، ایڈووکیٹ آصف اقبال عباسی سمیت دیگر وکلا اور ججز نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمداظہر عطّاری نے سیرتُ النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بھی آقاکریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کے مطابِق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ *آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دُکھیاری امت کی خیر خواہی کرنے اور مریضوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے FGRF کی جانب سے گلشنِ معمار کراچی میں ابنِ آدم مسجد کے پاس موبائل یونٹ ہیلتھ سینٹر کا انعقاد کیاگیاجہاں ڈاکٹرز نے علاقے کے رہائشیوں کا چیک اَپ کیا اور اُنہیں مفت ادویات دیں۔ *سبی بلوچستان میں قائم ہیڈکوارٹر بلوچستان کانسٹیبلری میں محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں زونل کمانڈر بلوچستان کانسٹیبلری S.P میر محمد ابراہیم بگٹی، O.S.I شیر احمد ابڑو اور دیگر افسران و پولیس کے جوانوں نے شرکت کی۔ صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا، پروگرام کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور بلوچستان کانسٹیبلری فورس کے شہداء کے لیے دُعا کی گئی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ، شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز، کراچی
Comments