آپ کے تأثرات
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2025ء
متفرق تأثرات و تجاویز(اقتباسات)
(1)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک دل چسپ میگزین ہے، اس میں بہت ہی خوبصورت اور معلوماتی مضامین ہوتے ہیں، میں ”مدنی مذاکرے کے سُوال جواب“، ”دارُالافتاء اہلِ سنّت“، ”کام کی باتیں“، ”روشن ستارے“ اور ”سَفَرنامہ“ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔(محمد ثقلین رضا عطّاری، حسن ابدال، ضلع اٹک)
(2)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا شُمارہ نظر سے گزرا، اکثر مضامین پڑھنے کی سعادت مل چکی ہے، یہ شُمارہ مختلف عنوانات کامجموعہ ہونے کے ساتھ ساتھ عِلم و حکمت کا بيش بَہا خزانہ ہے، اللہ پاک دعوتِ اسلامی کی یہ اہم کاوش قبول فرمائے، اٰمین۔ (شفقت علی، گوجرانوالہ، پنجاب)
(3)اَلحمدُ لِلّٰہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ پڑھنے سے اپنے اسلاف کا تعارُف و سیرت جاننے کا موقع ملتا ہے، لیکن پچھلے چند ماہ سے سلسلہ تذکرہ صالحین نہ پا کر دل ملول ہے۔(نیرعباس، گوجرانوالہ)
(4)مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے گزارش ہے کہ جس طرح امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کُتب میں ”یادداشت“ کا صفحہ ہوتا ہے اسی طرح ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے شروع میں بھی ”یادداشت“ کا صفحہ ہونا چاہیے تاکہ قاری اپنی پڑھی ہوئی چیزوں کو محفوظ کرسکیں۔(محمد محسن رضا، طالبِ علم، درجہ خامسہ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو، لاہور)
(5)ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت معلوماتی اور کہانیاں پڑھنے کے شوقین بچّوں کے لیے اَنمول خزانہ ہے کہ بچّے سبق آموز اخلاقی کہانیاں پڑھ کر بےحد خوش ہوتے ہیں۔(سعد اسلم، بستی ملوک، ملتان) (6)ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مضمون ”سفرنامہ“ پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتا ہے۔(محمد عثمان، گوکینہ خرد، اسلام آباد)
(7)دورِ حاضِر کی ضَروریات کے پیشِ نَظَر”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کسی نعمت سے کم نہیں۔اس میں جس خوبصورت انداز میں ہماری راہنمائی کی جاتی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ ہر ماہ اس کا شدّت سے انتِظار رہتا ہے۔(بنتِ اکبر، لاہور)
(8)مجھے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت اچّھا لگتا ہے اور ہر مہینے اس کا شدّت سے انتِظار رہتا ہے۔(بنتِ عبدالقادر)
(9)ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شامل کئے جانے والے سُوال جواب سے بہت راہنمائی حاصل ہوتی ہے اور علم میں اِضافہ ہوتا ہے۔(بنتِ عبدالرحمٰن، ملتان)
(10)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ دعوتِ اسلامی کی ایک بہت اچّھی کاوش ہے، اس میں بچّوں، بڑوں اور خواتین کے لیے بہت زبردست اسلامی و علمی مضامین شامل کئے جاتے ہیں، ہم سب گھر والے ماہنامہ فیضانِ مدینہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ (بنتِ عطاء اللہ، اٹک)
(11)ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بہت اچّھا اور موٹیویشنل میگزین ہے، مجھے اور میری والدہ کو بہت پسند ہے۔ (ماہ نور، کراچی)
Comments