کم سن صحابہ کرام
حضرت سہل بن ابی حثمہ رضی اللہُ عنہما
*مولانا اویس یامین عطّاری مدنی
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جولائی 2025ء
کم عمری میں جن بچّوں کو اللہ پاک کے آخِری نبی حضرت محمدِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صَحابی ہونے کا شَرَف حاصل ہوا اُن میں حضرت سہل بن اَبی حَثْمَہ رضی اللہُ عنہ ما بھی شامل ہیں، آئیے! ان کے بارے میں پڑھ کر اپنے دِلوں کو محبّتِ صحابۂ کرام سے روشن کرتے ہیں:
مختصر تعارُف:
آپ حضرت اَبی حَثْمَہ اور اُمُّ الرَّبیع کے بیٹے ہیں،
(معرفۃ الصحابۃ لابی نعیم، 2/442)
آپ رضی اللہُ عنہ کی ولادت 3ہجری میں مدینۂ منوّرہ میں ہوئی،
(الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، 2/222)
حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے وصالِ ظاہری کے وقت آپ رضی اللہُ عنہ تقریباً 8 سال کے تھے۔ (الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، 2/222)
تعدادِ روایات:
آپ رضی اللہُ عنہ سے 25 احادیث مروی ہیں۔
(تھذیب الاسمآء واللغات، 1/227)
خیبر کی تقسیم:
ایک روایت میں آپ رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے خیبر کو دو حصّوں میں تقسیم فرمایا: نصف حصّہ اپنے کاموں اور حاجات کیلئے رکھا اور نصف حصّہ مسلمانوں کے درمیان 18 حصّے کرکے تقسیم فرمایا۔
(ابو داؤد، 3/215، حدیث:3010)
وصال:
آپ رضی اللہُ عنہ نے47 سال کی عمر میں سِن50 ہجری کے آغاز میں مدینۂ منوّرہ میں وفات پائی۔
(الوافی بالوفیات، 16/7-الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب، 2/222)
اللہ پاک کی ان پر رَحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری بےحساب مغفِرت ہو
۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی
Comments