Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 49 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
49-50

قَالَ فَمَنْ رَّبُّكُمَا یٰمُوْسٰى(49)قَالَ رَبُّنَا الَّذِیْۤ اَعْطٰى كُلَّ شَیْءٍ خَلْقَهٗ ثُمَّ هَدٰى(50)
ترجمہ: کنزالایمان
بولا تو تم دونوں کا خدا کون ہے اے موسیٰکہا ہمارا رب وہ ہے جس نے ہر چیز کو اس کے لائق صورت دی پھر راہ دکھائی


تفسیر: ‎صراط الجنان

{قَالَ:فرعون بولا۔} حضرت موسیٰ و حضرت ہارون عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے جب فرعون کو یہ پیغام پہنچا دیا تو وہ بولا : اے موسیٰ ! تو تم دونوں  کارب کون ہے جس نے تمہیں  بھیجا ہے؟ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اسے جواب دیتے ہوئے فرمایا: ہمارا رب عَزَّوَجَلَّ  وہ ہے جس نے محض اپنی رحمت سے ہر چیز کو اس کی خاص شکل و صورت دی ،جیسا کہ ہاتھ کو اس کے لائق ایسی شکل دی کہ وہ کسی چیز کو پکڑ سکے ، پاؤں  کو اس کے قابل کہ وہ چل سکے ، زبان کو اس کے مناسب کہ وہ بول سکے ، آنکھ کو اس کے موافق کہ وہ دیکھ سکے اور کان کو ایسی شکل و صورت دی کہ وہ سن سکے ، پھر راہ دکھائی اور اس کی معرفت دی کہ دنیا کی زندگانی اور آخرت کی سعادت کے لئے  اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی نعمتوں  کو کس طرح کام میں  لایا جائے۔( مدارک، طہ، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ص۶۹۲-۶۹۳، روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۴۹-۵۰، ۵ / ۳۹۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links