Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Taha Ayat 127 Translation Tafseer

رکوعاتہا 8
سورۃ ﰏ
اٰیاتہا 135

Tarteeb e Nuzool:(45) Tarteeb e Tilawat:(20) Mushtamil e Para:(16) Total Aayaat:(135)
Total Ruku:(8) Total Words:(1485) Total Letters:(5317)
127

وَ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ مَنْ اَسْرَفَ وَ لَمْ یُؤْمِنْۢ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖؕ-وَ لَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَدُّ وَ اَبْقٰى(127)
ترجمہ: کنزالایمان
اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو حد سے بڑھے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اور بےشک آخرت کا عذاب سب سے سخت تر اور سب سے دیرپا ہے


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ كَذٰلِكَ نَجْزِیْ:اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ۔} ارشاد فرمایا کہ ہم اس شخص کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں  جو اپنے رب کی نافرمانی کرنے میں  حد سے بڑھ جائے اور اپنے رب کی آیتوں  پر ایمان نہ لائے اور بیشک آخرت کا عذاب دُنْیَوی عذاب کے مقابلے میں سب سے شدید اور سب سے زیادہ باقی رہنے والا ہے۔ لہٰذا جو  اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات پانے اور ا س کا ثواب حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ  اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے میں  آنے والی دنیوی سختیوں  پر صبر کرے اور دنیا کی نفسانی خواہشات اور گناہوں  سے بچتا رہے کیونکہ جنت کو مصیبتوں  سے اور جہنم کو شہوتوں سے چھپایا گیا ہے۔( روح البیان، طہ، تحت الآیۃ: ۱۲۷، ۵ / ۴۴۲)

            حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ  اللہ  تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، نبی کریم صَلَّی  اللہ  تَعَالٰی  عَلَیْہِ  وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ  السَّلَام کو بلاکر جنت کی طرف بھیجا اور ان سے فرمایا ’’تم جنت اور ان نعمتوں  کو دیکھو جو میں  نے اہلِ جنت کے لئے تیار کی ہیں  ۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ  السَّلَام دیکھ کر واپس آئے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! جو ان نعمتوں  کے بارے میں  سن لے گا وہ ان میں  داخل ہو گا۔ جنت کو مصیبتوں  سے چھپا دیا گیا، پھر ارشاد فرمایا ’’تم جنت کی طرف دوبارہ جاؤ اور اسے دیکھو۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ  السَّلَام دیکھ کر واپس لوٹے اور عرض کی: تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں  کوئی داخل نہ ہو سکے گا۔ پھر  اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل عَلَیْہِ  السَّلَام کو جہنم کی طرف بھیجا اور ارشاد فرمایا ’’تم جہنم کی طرف جاؤ اور ان عذابات کو دیکھو جو میں  نے اہلِ جہنم کے لئے تیار کئے ہیں  ۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ  السَّلَام انہیں  دیکھ کر واپس آئے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! جس نے ان عذابات کے بارے میں  سنا وہ جہنم میں  داخل نہیں  ہو گا۔ جہنم کو شہوتوں  سے ڈھانپ دیا گیا ،پھر ارشاد فرمایا ’’جہنم کی طرف لوٹو اور اسے دیکھو۔ حضرت جبرئیل عَلَیْہِ  السَّلَام دیکھ کر آئے اور عرض کی :تیری عزت کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں  داخل ہونے سے کوئی نہ بچے گا۔( مسند امام احمد، مسند ابی ہریرۃ رضی  اللہ عنہ، ۳ / ۳۰۸، الحدیث: ۸۸۷۰)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links